Skip to main content

شاہ سلمان نے ہزاروں پاکستانی خاندانوں کے لئے رمضان المبارک سے قبل بڑا تحفہ بھیج دیا


 اسلام آباد”شاہ سلمان کے فلاحی، امدادی ادارے کی طرف سے رمضان پیکیج کے طور پر پاکستان کے20,700مستحق گھرانوں میں اشیا خردونوش کی تقسیم شروع کی جارہی ہے  

جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریبا 1لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیا خردونوش شامل ہیں  ای فوڈ پی 41لوگرام پر مشتمل ہے

جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹرکونگ آئل ،2 لو بیسن ،2کلوکھجور،5لو چینی اور 1کلو چائے اور جام شیریں شامل ہیں 

 جس کا مجموعی وزن (850)ٹن بنتا ہے اور مالیت1ملین ڈالر (تقریبا 15 روڑ 56 لاکھ روپے) ہے 

جو کہ این ڈی ایم اے ، مقامی حکومت اور مقامی این جی او ایس ڈی اوکے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے 10اضلاع (دکی، چاغی ،واشک،پنجگور،نصیر آباد، خاران، صحبت پور، سبی ، لورالائی میں شفاف طریقے سے تقسیم کیاجائے گا

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے حقوق بلوچستان اور غریب و مستحق افراد کی مدد پر شکرگزار ہیں 

شعبان ، رمضان المبارک میں دوسروں کا خیال رکھنے اور حصہ بانٹنے کا مہینہ ہے ۔ شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے راشن کی تقسیم غریبوں کی خوشحالی کا باعث بنے گا 

 دوسری جانب پاکستان میں مقیم سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے 

دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہم پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے 

انہوں نے کہا کہ وہ تقریب میں شرکت پر وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے شکرگزار ہیں ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ شاہ سلمان کے رفاعی ادارے نے بلوچستان کے دس اضلاع میں 27 ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا 

زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں 

 انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ان تعلقات کو مزید تقویت ملتی ہے جب کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی مستحکم برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں 

Kia انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات انتہائی گہرے ہیں اور صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام اور عوام کے مابین ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔