پاکستان میں کورونا کا ایک سال مکمل ہونے پر اعداد و شمار جاری، اب تک کتنے کیسز رپورٹ ہوئے اور کتنی جانیں گئیں؟ ...........
پاکستان میں قاتل کورونا وائرس کے ; وار تاحال جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ عالمی وبا مزید 33 قیمتی; انسانی جانوں کو نگل گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ; کورونا کے ایک ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعداب تک ایک ; سال کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 78 ہزار 797 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26; ; فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔ آج این سی او سی نے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں . وہ ایک دن پہلے یعنی 26 فروری 2021 کے ہیں۔ یعنی آج پاکستان میں کیسز کی جو ; تعداد بیان کی گئی ہے.;; وہ 365 دنوں کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 33 افراد نے کورونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوئے . ; جس کے باعث اب تک اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک; بھر میں پانچ لاکھ 44 ہزار 406 لوگ اس وبا سے صحتیاب ...