تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے قائم میوزیکل بینڈ ; ’سٹرنگز‘ کو ختم کردیا گیا ہے۔میوزیکل بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان بینڈ نے اپنے ; فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ سے کیا۔
پوسٹ میں کہا گیاہے کہ دوستو یہ پوسٹ معمول سے ہٹ کر ہے، ہم آج اپنے بینڈ کے اختتام کا اعلان کررہے ہیں۔ گزشتہ 33 ; برس کا عرصہ ہم دونوں کے لیے بہت شاندار رہا، اگرچہ ایسی صورتحال کم ہی پیدا ہوتی ہے تاہم ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں . جن کی وجہ سے یہ ممکن '; ہوا۔چونکہ اب تکنیکی طور پر بینڈ برقرار نہیں رہا لیکن زندگی; جہاں بھی لے جائے، ہم دونوں کے درمیان ناقابلِ تقسیم بندھن قائم رہے ; گا، ہر چیز کے لیے آپ لوگوں کا بے حد شکریہ۔
واضح رہے کہ سٹرنگز; ; گروپ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988 میں بنایا تھا جوکہ چند سال بعد ہی ٹوٹ گیا تاہم بلال; مسعود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور پھر 1990; میں ایک البم کی مقبولیت کے بعد دوسرا البم بھی جاری کیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.