وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا; تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا ہے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ نے اعلامیہ ; جاری کیا ہے . جس کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر; جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے . جس کے بعد نئی قیمت 83روپے61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19 پیسے فی لیٹر ; اضافے کے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.