مزار قائد کی بے حرمتی کیس میں; عدالت نے پاکستان ; مسلم لیگ کی رہنمامریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی ; کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مزار قائد کی بے; حرمتی کیس کی سماعت ہوئی ۔مقامی عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی; ازسرنو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 25 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ,; کیپٹن صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا اور مزار کی بے حرمتی کی. جس کے بعد ان کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.