پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج معالجہ اوردستیاب وسائل کی تفصیلات جاری.....................
صوبائی وزیر صحت ; ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ; مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے دستیاب وسائل کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر; اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان نے بتایا ہے کہ تازہ اعداد و شمار کے; مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے متاثرہ147665مریض; صحت یاب ہو کر اپنے گھروں ; کو واپس جا چکے ہیں .جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے ; دوران 229 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے, 6522بستروں میں سے 4918خالی ہیں۔
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ; مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 1434بستروں میں سے 895 خالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں مختص کئے گئے 3538بستروں; میں سے 2979خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں ; کورونا وائر س کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے. 490بستروں میں سے 399خالی ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کےایچ ڈی یو میں مختص کئے گئے 2463بستروں میں سے 1610خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ; ہسپتالوں کےایچ ڈی یو میں مختص کئے گئے 759بستروں میں سے 438خالی ہیں۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ,; پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں ; میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 521وینٹی لیٹرز میں سے 329خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے,; 185وینٹی لیٹرز میں سے 58خالی ہیں۔
دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد نے ویکسینیشن سنٹر پرکورونا ویکسین ختم ہونے کے حوالے سےافواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ,; پنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹر پر ویکسین کی فراہمی معطل نہیں کی گئی; ،ایسی تمام خبریں من گھڑت ہیں. جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال اور بار بار ہاتھ دھونے; سے کورونا وائرس سے یقینی طور پر محفوظ رہاجا سکتا ہے، پاکستان کے عوام متحد; ہو کر کورونا وائرس کوشکست دیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.