سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ, ; گزشتہ روز یمن میں برسرپیکار; حوثی باغیوں کی طرف سے; ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا۔ سعودی ; ایئرڈیفنس سسٹم نے اس بیلسٹک میزائل کا سراغ لگا لیا ' اور ریاض شہر کے اوپر اسے نشانہ بنا کر ناکارہ کر ڈالا۔
سعودی حکومت کی طرف سے حوثی باغیوں کی; طرف سے چار ڈرون حملے کرنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ, سعودی فورسز نے یہ چاروں ڈرون بھی ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر ڈالے۔بتایا گیا ہے کہ 3ڈرون صوبہ جیزان کی طرف بڑھ رہے تھے . جب انہیں مار گرایا گیا جبکہ چوتھا ڈرون ایک اور جنوب مغربی شہر کی طرف بڑھ رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے; مبینہ طور پر ایسے میزائل حملے پہلے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے . جب امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد; بن سلمان کو ان کے قتل کی منظوری دینے والے شخص کے طور پر درج کر یں گے۔ بعد ازاں نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ امریکہ اور سعودی ; عرب کے تعلقات میں کشیدگی کے خوف سے صدر جوبائیڈن اپنے اس مو¿قف سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔سابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ , ”صدر جوبائیڈن کو شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات پر ; آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.