’ہارس ٹریڈنگ کے خلاف، میڈیا پر بھونڈی ویڈیو چل رہی ہے، آج ہماری فتح ہوئی‘ یوسف رضا گیلانی کا موقف بھی آگیا..................
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ, وہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں. اور پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں،; ووٹ مانگنا ان کا حق ہے، حکومت اپنے اراکین کو سنبھالے۔
اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے کے; بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے, یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام الیکشن خفیہ بیلٹ کےذریعےہوتےہیں،; ہم ہارس ٹریڈنگ کےخلاف ہیں، بھونڈی قسم کی ویڈیومیڈیاپرچلائی جارہی ہے، ; ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائےکے; بعدوزرانےاپنی رائےدیناشروع کی،ان کوکس بات کاخوف ہے ، تحریک انصاف اپنے ; ہی لوگوں پر شک کررہی ہے، یہ اپنےممبرز کوسنبھالیں، ووٹ مانگناہماراحق ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے مطابق ; وزیراعظم کسی سےہاتھ نہیں ملاتےتھے لیکن اب اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کررہےہیں; ،’میں نےووٹ کیلئے; وزیراعظم کوبھی خط لکھا ہے، ہم عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں، آج ہماری فتح ہوئی ہے۔‘
خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے . جس میں وہ پی ٹی آئی ایم این اے سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کا ’سودا‘ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ , علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع; کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.