الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق; وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت کل کی جائے گی; ، اس سے قبل درخواست کو 11 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی نے; آج الیکشن کمیشن ; سے جلد سماعت کی درخواست کی تھی . کیونکہ 12 مارچ کو ; چیئرمین سینیٹ; کا الیکشن ہونا ہے ; اور یوسف رضا گیلانی اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ, 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن سے; پہلے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی . جس میں وہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.