Skip to main content

کرونا کی تیسری لہر خطرناک، اسپتالوں‌ میں‌ گنجائش ختم، ملک بند ہو گا یا نہیں وزیراعظم کا قوم کیلئے بڑا اعلان


 اسلام آباد “وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کی تیسری لہر کے دور ان عوام سے مکمل احتیاط اور ایس اوپیز پر عملدر آمد کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے 

کہ کرونا کی تیسری انتہائی خطرناک ہے ،ہمارے ہسپتال بھر چکے ہیں ،لوگ وینٹی لیٹر پر جارہے ہیں

کرونا ویکسین کی کمی ہورہی ہے ،وسائل کی کمی کے باعث اپنا ملک بھی بند نہیں کر سکتے بہتر ہے ہمیں ایس اوپیز پر

عملدر آمد کر نا چاہیے اور ماسک لازمی لگانا چاہیے اتوار کو وزیر اعظم نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلیویژن پر کرونا سے متعلق قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ میں نے ایک سال پوری احتیاط کی نہ کبھی کسی شادی پر گیا نہ ہی کسی ریسٹورٹٹ پر کھاناکھانے گیا 

اور سماجی فاصلہ بھی رکھا اور زیادہ تر ماسک پہنے رکھااور بچا رہا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پہلی دوبار کرونا کی لہر آئی اور اس دور ان کرونا بیماری سے بچا ہوا تھا 

انہوںنے کہاکہ سینٹ الیکشن کے دور ان میں نے وہ احتیاط نہیں کی جو کرنی چاہیے تھی اور مجھے بھی یہ وائرس لگ گیا 

وزیر اعظم نے کہاکہ آپ سے جتنی بھی احتیاط کی تاکید کروں کم ہے ، تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ شدت والی ہے 

اور سب پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ اس پر بہت احتیاط کریں ، سب سے پہلے ماسک پہنیں ، ساری دنیا کا تجربہ ہے کہ جب ماسک پہن لیتے ہیں تو آپ کو بیماری لگنے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں 

 وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہم اپنا ملک بند نہیں کر سکتے ، لاک ڈائون نہیں کر سکتے ، ہمارے پاس وہ وسائل نہیں ہیں کہ لوگوں کو گھروں میں بند کریں اور کھانا دیں اور پھر ان کا دھیان بھی رکھیںبلکہ ہمارے سے امیر ترین ملکوں کے پاس بھی وسائل نہیں ہیں 

اس لئے ملک بند نہیں کر سکتے مگر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایس اوپیز پر مکمل عملدر آمد کریں ماسک کو ضرور پہنیں

انہوںنے کہاکہ کوئی پتہ نہیں کرونا کی تیسری لہر کدھر جاتی ہے پہلے ہمارے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں 

 وزیر اعظم نے کہاکہ تیسری لہر انگلینڈ سے آئی ہے ، انگلینڈ سے لوگ لاہور ،اسلام آباد اور پشاور میں آئے ہیں اور یہاں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، ہسپتال بھرتے جارہے ہیں 

لوگ وینٹی لیٹر پر جارہے ہیں ۔وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ آپ نے جس طرح پہلی لہر کے دور ان احتیاط کی اسی طرح احتیاط کریں ،پہلی لہر کے دور ان دنیا پاکستانیوں کی مثال دیتی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے معلوم ہے کرونا وائرس کو ایک سال ہوگیا ہے 

اورلوگ اس کی پرواہ نہیں کرتے انہوںنے کہاکہ لہر جس تیزی سے پھیل رہی ہے خدانخواستہ اسی طرح پھیلتی گئی تو ہمارے سارے ہسپتال بھر جائیں گے 

وزیر اعظم نے کہاکہ کرونا کی ویکسین کی کمی سامنے آرہی ہے ،دنیا نے ہمیں کہا تھا ویکسین ملے گی وہ بھی نہیں مل رہی کیونکہ یہ ویکسین جو ملک بناتے ہیں ادھر بھی کمی ہوگئی ہے 

 وزیراعظم نے کہاکہ ، بہتر ہے ہمیں ابھی سے ایس اوپیز پر عملدر آمد کر نا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ جہاں کرونا تیزی سے پھیلتا ہے لوگ وہاں بالکل نہ جایں ،شادیاں اور ریسٹورنٹ میں کوئی نہ جائے 

 رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کرنا چاہیے

انہوںنے کہاکہ ہم بزنس اور فیکٹریاں بند نہیں کر سکتے لیکن ہم جو کر سکتے ہیں وہ کر نا چاہیے

وزیراعظم نے کہاکہ میں اس بیماری سے گزر چکا ہوں ، اللہ نے مجھ پر کرم کیا ہے ، میری بیوی پر بڑا کرم کیا ہے 

یہ ایسی بیماری ہے خدانخواستہ اگر سینہ میں چلی گئی تو بہت خطرناک ہوگی آپ مکمل طورپر احتیاط کریں ۔


Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\