قومی احتساب بیورو کو مریم نواز کی دھمکیاں ، بیرسٹر شہزاد اکبر نے نیب کو ایسا مشورہ دے دیا کہ ن لیگی صفوں میں کھلبلی مچ جائے ............
مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر مرزا نے کہا ہے کہ, قومی احتساب بیورو( نیب) کو مریم نواز کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کرنی چاہئے ; ،رانا ثناء اللہ جرائم پیشہ شخص ہیں اور اپنی لیڈر مریم نواز کی طرح; اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام "پاور پلے" میں ; گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر مرزا نے کہا کہ جب بھی کوئی نیا الزام آتا ہے تو ملزم کو تحقیق کے لئے بلایا جاتا ہے، مریم نواز کو پہلے بھی بلایا گیا تھا ، اب بھی بلایا گیا ہے،مریم نواز نیب آنے بجائے دھمکیاں دیتی تھیں،مریم نواز کا ہر ایکشن شہرت حاصل کرنے کے لئے ہوتا ہے ،یہ لوگ متنازع بیان دے کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ, مریم نواز نیب کو کہتی ہیں کہ انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا ،انتقام کا مطلب سیاسی انتقام نہیں انتقام ہی ہے ، نیب کو مریم نواز کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کرنی چاہئے، نیب کے تحت کام کرنے والوں کو قانون کے; مطابق تحفظ حاصل ہوتا ہے ۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ اب بھی چاہتے ہیں کہ;, کیسز میں طوالت ہو ، ہم چاہتے ہیں کہ کیسز منطقی انجام تک پہنچیں اور چالان; جلد از جلد عدالتوں تک پہنچیں ،ملزمان کی کوشش ہوتی ہے کہ کیسز طوالت اختیار کریں ،مثالیں موجود ہیں کہ کس طرح طوالت کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا ; ،پاناما کیسز میں بھی سب نے دیکھا کہ کیسے طوالت دی گئی ؟ نیب حراست میں بھی مریم نواز فون استعمال کرتی رہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.