بھارت میں ایک سینی ٹیشن ورکر کی غلطی ریلوے; سٹیشن ماسٹر کی نوکری لے گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش; کے گروٹھ ریلوے سٹیشن پر پانی کی پائپ لائن کی مرمت کرنی تھی. جس کے لیے ;ورکر کو بلایا گیا تھا۔ اس نے ٹوائلٹ پائپ لائن کو پینے کے پانی والے ٹینک سے جوڑ دیا، جس سے ٹوائلٹ کا پانی اس اس ٹینک میں جمع ہونا شروع ہو گیا. جہاں سے مسافروں کے لیے پینے کا پانی جاتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پانی ; سے بدبو آنے پر مسافروں نے شکایات کیں ; اوراس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں تو ; معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچ گیا۔ جب تحقیقات میں حقائق سامنے آئے تو حکام نے سٹیشن ; ماسٹر چاﺅتھمل مینا کو نوکری سے معطل کر دیا۔ ویسٹ سنٹرل ریلوے کیمپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ , گروٹھ ریلوے سٹیشن پر پیش آنے والے واقعے پر سٹیشن ماسٹر کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے . اورمزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.