’پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ‘ نریند ر مودی کا عمران خان کو خط ..................
یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط بھیجا ہے جس میں نیک خواہشات کا اظہار ' کیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ; ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ذرائع وزیراعظم ہاوس کے مطابق یوم پاکستان پر بھارتی صدر; اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی خصوصی پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔نریندر مودی نے; خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.