پشاور:31 مارچ2020 مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے صوبے میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز میں مزید دس افراد کی رپورٹ نیگٹیو آئی ہے۔ سیکریٹریٹ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ کورونا مشتبہ کیسز میں مزید 10 افراد کی رپورٹ نیگٹیو، درازندہ میں کورنٹین میں 15 میں سے 8 افراد کے رپورٹ نیگٹیو آنے پر کورنٹین سے گھروں کو روانہ کیا گیا ہے جبکہ حیات آباد میں کورنٹین کی گئی اسٹرریٹ بھی کھول دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کے 3 کنٹینر مختلف اضلاع کو روانہ کیے گئے ہیں، جبکہ مزید حفاظتی سامان بھی اضلاع کو پہنچایا جائے گا۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ جبکہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
This is my news website where i can give you daily updates on news all over the world.I will also share different tings on it.