بریشیا کی گلیاں کرفیو ;زدہ علاقے کا منظر ‘پیش کر رہی ہیں’نہ سڑک پر ‘کوئی ‘ذی روح دکھائی دے رہا ہے اور نہ ہی کوئی دکان ‘کھلی ہے لیکن یہ منظر صرف شمالی اٹلی ‘کے اس قصبے کا نہیں بلکہ دو روز سے اس ملک کا کوئی بھی بڑا شہر ہو یا دیہی علاقہ ہر جانب یہی منظر دکھائی دے رہا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت نے براعظم یورپ کورونا وائرس’ کا نیا مرکز قرار دیا ہے اور یورپ میں اٹلی وہ ملک ہے جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ‘17 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس سے 1244 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اطالوی حکام نے اس صورتحال میں پورے ملک میں ’لاک ڈاؤن‘ کا حکم دیا ہوا ہے جس سے ‘ملک کی چھ کروڑ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے۔
پاکستانیوں کی بھی ایک بڑی تعداد اٹلی میں مقیم ہے اور قیصر شہزاد بھی ان میں سے ہی ایک ہیں۔ قیصر اسی بریشیا شہر کے باسی ہیں جہاں گذشتہ ‘دنوں ایک پاکستانی کی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.