Skip to main content

پاکستان آرمی: آپریشن ولی داد

پاکستان آرمی:
آپریشن ولی داد
جنوبی وزیرستان,سوات اور باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کے کامیاب اپریشن کے بعد شر پسندوں نے مہمند ایجنسی کی طرف راہ فرار اختیار کی۔اور اپنے ناپاک عزاٸم کو تقویت دینے کے لیے یہاں پر اپنا قبضہ جما لیا۔مہمند ایجنسی میں شرپسندوں کی کارواٸیوں کا مرکز ولی داد تھا۔ولی داد سوران اور مٹاٸی کی وادیوں کے درمیان سینہ تانے اک بلندو بالا پہاڑ ہے۔جس کی مغربی ڈھلوان کا اک بڑا حصہ افغانستان کی سرحد میں داخل ہوتا ہے۔علاقے کی سنگین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوۓ پاک فوج نے 77 بریگیڈ کو ولی داد کلیٸر کرنے کا حکم دیا۔جس کے نتیجے میں 6 اپریل 2011 کو 35 آزاد کشمیر رجمنٹ کی کمپنی بلال نے میجر خرم احسان کی زیر کمان میں ولی داد پہاڑ پر پیش قدمی شروع کی۔پوری رات کٹھن مسافت کے بعد علی الصبح خون ریز معرکے کا آغاز ہوا۔جس میں شرپسندوں کو بھاری نقصان ہوا۔انکے پرخچے اڑا دیے لیکن کچھ پانے کے لیے کھونا پڑتا ہے شرپسندوں کی مڈھ بھیڑ میں پاک آرمی کو 12 شہادتوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا۔اس معرکے کے پیش نظر 77 بریگیڈ نےاپنی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوۓ شرپسندوں کے اس گڑھ پر آپریشن( بریکھنہ)کا آغاز کیا۔پشتو میں اس لفظ کا مطلب بجلی بن کر برسنا ہے۔پلان کے مطابق وادی سوران کو کلیٸر کرنے کے بعد35  آزاد کشممیر رجمنٹ کی دو کمپنیوں کو شرپسندوں کے گڑھ ولی داد کو کلیٸر کرنا تھا۔جبکہدو کمانڈو بٹالین کی دوکمپنی کو اس کے بعد ولی داد کے ٹاپ کو شرپسندوں سے آزاد کروانے کی ذمہ دار دی گٸی۔21 فرنٹیٸر فورس رجمنٹ کیا اک کمپنی کو اپریشن کے دوران اس پہاڑ کی مغربی ڈھلوان پر سرحد کی ناکا بندی کی۔18 جون 2011 کو صبح ساڑھے پانچ بجے توپ خانہ اور آرمی ایوی ایشن کے کور میں 35 رجمنٹ آزاد کشمیر کی دو کمپنیوں نے علی اور بلال نے ولی داد کی طرف پیش قدمی کا آغاز کیا۔جس کی قیادت بالترتیب میجر احد حسن اور میجر خرم احسان کر رہے تھے۔پہاڑ اونچی ڈھلوان اور گہرے جنگل پر مشتمل تھا۔شر پسندوں نے ولی داد کو بھرپور طریقے سے اپنا مضبوط قلعہ بنایا ہوا تھا۔شرپسندوں کی نظروں میں یہ وہ جگہ تھی۔جو پاک فوج کبھی بھی نہیں لے سکتی تھی۔لیکن ان کمپنیوں نے عہد کیا تھا۔کہ ہم واپس آٸیں گے اور سبز حلالی پرچم ولی داد پر لہراٸیں گے۔پاک فوج شرپسندوں پر بجلی بن کر ٹوٹ پڑی۔ولی داد ون کے قبضہ کی نتیجے میں شرپسندوں نے ولی داد ٹاپ کی طرف راہ فرار اختیار کی جس کو کلیٸر کرنے کی ذمہ داری 2 بٹالین کی دو کمپنیاں ٹیپو اور غازی کو دی۔شرپسندوں کے مطابق ولی داد ونسے ولی داد ٹو کی طرف دن کی روشنی میں نہیں بڑھ سکتی۔لیکن پاک فوج نے 10 گھنٹے کا ٹاسک 3 گھنٹے میں مکمل کر لیا۔جب ولی داد ون سے ولی داد ٹو کی طرف اپروچ ہوٸ تو بہت زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن جب انکے سروں پر پہنچی تو شرپسندوں نے گہری کھاٸیوں میں چھلانگ لگانا شروع کر دیا۔لیکن پاک فوج نے وہ کر دکھایا جس کا کوٸ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔آپریشن بریکھنہ یقینا پاک فوج کے شیروں کے حوصلے اور عزم کیااک عظیم داستان ہے۔اس اپریشن کی مدد سے مہمند ایجنسی سے شرپسندوں کی کمر ٹوٹ گٸی ۔اور علاقہ سول انتظامیہ کی مکمل کنٹرول میں آگیا۔۔
پاکستان زندہ آباد
پاک فوج پاٸندہ آباد۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔