پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے چینی ڈاکٹر لِی وینلیانگ چین کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
ڈاکٹر لِی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور اب ایک مقامی ہسپتال نے جہاں ان کا علاج جاری تھا، ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈاکٹر لِی نے گذشتہ برس دسمبر میں اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق تنبیہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس وقت چین میں حکام نے انھیں ’غلط اطلاعات پھیلانے سے باز رہنے کو کہا تھا۔
اس سے قبل ان کی موت کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی تھیں مگر اب ایک چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈاکٹر لِی جمعے کی صبح چین کے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 58 منٹ پر انتقال کر گئے تھے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.