Skip to main content

کرونا وائرس کا پھیلاؤ اثرات پاکستان کی صورتحال!

"کرونا وائرس کا پھیلاؤ اثرات پاکستان کی صورتحال اور کچھ بنیادی حقیقتیں"
آج 24 مارچ 2020 تک دنیا بھر میں 4 لاکھ لوگ اس وائرس سے انفیکٹڈ ھوچکے ھیں جن میں سے 17480 مریض موت کا شکار ھوچکے ھیں. Mortality Rate یا شرح اموات 4.3% ھے.جو حیرت انگیز طور سے کئی دوسری عام بیمایوں کی شرح اموات سے کم ھے.اٹلی 9.50%, ایران 8%,اسپین 6.5%, برطانیہ 5%, فرانس 4.3% اور چین 4% کے ساتھ شرح اموات کے ساتھ اوپر ھیں.جبکہ ساؤتھ کوریا,سنگاپور, جاپان,امریکہ میں یہ شرح 1 سے 3 فیصد ھے.
پوری دنیا میں Mortality Rate یا شرح اموات اسAge عمر کے لوگوں پائی گئی ھے.
71 سال یا اس سے زیادہ ;74%
60 سال سے 70 سال; 20 %
50سال سے 59 سال; 4%
20 سال سے 49 سال ; 2 % 
مطلب 65 سال سے زیادہ کے افراد اس وائرس کے زیادہ High Risk پر ھیں. 
جب ھم پاکستان  کی آبادی  کی عمر کا تناسب دیکھتے ھیں.
0 سال سے 14 سال ; 31%
15 سال سے 24 سال ; 20%
25 سال سے 54 سال; 38% 
55 سال سے 64 سال; 5.7 %
65 سال سے زیادہ ;  4.56 %
اس تناسب سے آپ دیکھیں اور دنیا میں اس بیماری کے نتیجے میں ھونے والی شرح اموات کو سامنے رکھے تو خوش قسمتی سے پاکستان کی 95 فیصد آبادی کو اس وبا سے موت کا خطرہ بہت کم ھے. خدانخواستہ اگر کوئی اس وائرس سے متاثر بھی ھوا تو بیشتر میں صرف Mild سے Moderate Symptoms آسکتے ھیں جسکو انشاءللہ ھمارا مدافعاتی نظام کنٹرول کرسکتا ھے. البتہ بہت کم کو Hospitalized ھونا پڑیگا جن میں سے بھی بیشتر Recover ھوجائینگے.انشاءللہ
 ھمیں زیادہ توجہ اپنے 5 فیصد بزرگوں کو اس موذی وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کی طرف کرنی ھے جو ھائی رسک پر ھیں.
اس سلسلے میں 65 سال سے زیادہ افراد کو مکمل طور Isolation میں چلے جانا چاھئیے. اپنے تمام چاھنے والوں سے کچھ عرصہ کے لیے قطع تعلق کرنا  چائیے لاک ڈاؤن بہت اچھا فیصلہ ھے.
انشاءللہ تعالی پاکستان اس کرونا وائرس کی جان لیوا مضر اثرات سے جلد نکل جائے گا. کرونا سے نہ ڈرنا ھے نہ Panic میں آنا ھے. صرف سخت احتیاط ضروری ھے.

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...