وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں اتوار کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق غير ضروری طور پر لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہيں ہوگیُ دفاتر اور اجتماع کی جگہيں بند ہونگی۔ کوئی بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جايا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی اور ذخيرہ اندوزی روکيں گے۔ ايک گاڑی ميں 2 لوگ ہی سفر کرسکيں گے، جس کا بجلی کا بل 4 ہزار ہے، اس سے اس ماہ نہيں ليں گے۔ سوئی گيس 2 ہزار روپے کا بل نہيں لے گی اگر کوئی بل ادا نہ کرسکے تو اس کا گھر کا کنکشن نہيں کٹے گا۔
وزیراعلی کے اعلان کے مطابق صوبے میں کراچی سے لے کر تھر پارکر تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ اگر کسی کو کرونا کی علامات ہيں اور ٹريول ہسٹری نہيں تو گھر ُميں رہيں۔ 

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.