جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے “کہ ٹوکیو میں چیری کے پھول کھلنے کے موسم کا آغاز ہو گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکّام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسطی ٹوکیو میں واقع یاسکونی عبادت گاہ میں معیاری سومیئے یوشینو کے درخت پر پانچ پھول کھل اٹھے ہیں جو چیری کے پھول کھلنے کے موسم کا اعلان ہے-یہ اعلان اوسط کے مقابلے میں 12 روز پہلے کیا گیا ہے 1953ءمیں اعداد و شمار جمع کرنا شروع کیے جانے کے بعد سے پہلی مرتبہ اتنی جلدی چیری کے پھول کھلنا شروع ہوئے ہیں۔
پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔ مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے جسم ا...
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.