Skip to main content

دنیا خوفزدہ ہو گئی ؟

دنیا خوفزدہ ہو گئی
ایئر پورٹ ویران ،ہوٹل ویران ،کسینو ویران 
جوئے خانے ویران ،شادی ہال ویران ،سینما گھر ویران ،بازار ویران 
دوکانیں ویران ،گہما گہمیاں ختم گئیں ،رونقیں برباد ہو گئیں 
تعلیمی ادارے دنیا بھر میں بند ،محفلیں ختم ،سمندر کے کنارے ننگے لوگوں سے ویرانن زنا کے اڈے ویران ،شراب خانے ویران ،لوگ نوٹوں سے بھی ڈرنے لگے 
امریکا نے یورپ سے آنے والوں کو روک دیا ،پوری دنیا نے منہ چھپا لیئے 
جو کہتے تھے نقاب عورت کو قید کرنا ہے ،سب بے نقابوں نے
نقاب پہن لیئے ،پپیاں جپھیاں ختم ،چمیاں انگریزوں نے ختم کردیں ،کھانسنے والا خود کش لگنے لگا ،دمے والا ایٹم بم ،
ہر بندہ دوسرے سے خوف زدہ ہو گيا دنیا کی ترقی وڑ گئی جہاں سے نکلی تھی 
سائنس وڑ گئی ،میڈیکل سائنس زمین بوس ہو گئی ،دوائياں  راکھ بن گئیں 
انجیکشن بے اثر ہو گئے موت کے سائے منڈلانے لگے ،چند دنوں میں 
خوف نے پوری دنیا کو اپنی  لپیٹ میں لے لیا ،آج قومی اسمبلی کے شیروں کے چہرے لٹکے ہوئے تھے 
اور اپنی جان کے لالے انکو پڑے ہوئے تھے ،کہہ رہے تھے سب سے پہلے اسمبلی ممبران کو فوقیت دی جائے ،ایران میں وزیر مر گئے ،جیلیوں میں خوف پھیل گيا 
ایران جیسے ملک نے پانچ ہزار بڑے مجرم قیدی رہا کر دیئے ،امریکا ایران سے اپنے قیدیوں کی بھیک مانگنے لگآ ،ایران نے آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر پہلی دفعہ مانگ لیئے ،سعودی شیر دبک گئے ،جو کہتے ہیں غیر اللہ سے مدد مانگنا شرک ہے وہ غیر اللہ کے آگے لیٹ گئے ،لوگوں کے عقیدے بدل گے ،مذہب 
زمین بوس ہوگئے ،اللہ کا خوف نہیں ،کرونا کا خوف چھا گيآ ،
لوگ ٹیکسی پر نہیں بیٹھتے ،ہر انسان بل میں گھسنے کی کوشش میں ہے 
ابھی کل اموات صرف 5000 ہیں اگر دس ہزار سے بڑھ گئیں تو پتہ نہیں کیا ہوگآ 
ایک انجانا سا خوف چھا گيا ،موت برحق ہے ،جس نے کرونا سے مرنا ہے 
وہ اسی سے مرے گآ یہ اسکے پیدا ہونے سے پہلے لکھ دیا گيا ،
فلاں بڑا ترقی یافتہ ہے ،ٹرمپ نے کہا ہمارے سائنس دان ایک دن میں ویکسین نکال لیں گۓ ،ابھی سائنسدانوں نے کہا ایک سال لگ سکتا ہے  وہ بھی یقین سے نہیں کہہ سکتے 
عنقریت مسجدیں ویران ہو جائيں گی اگر حرمین شریفین خالی ہو سکتے ہیں تو یہاں تو خیر سے جھاڑو بھی کوئی نہیں لگآتا 
کوئی ملک دوسرے ملک کی مدد کا وعدہ نہیں کر رہا کسی ملک کے ڈاکٹروں کی ٹیم کہیں نہیں جا رہی 
میرا جسم میری مرضی کا جلوس رکوائيں ،بلکہ ٹرن مارچ کروائیں 
کاش انسان اپنے رب سے اتنا ڈرتا 
تو فرمایا،،،،،، ولمن خاف مقام ربہ جنتان  ،،،جو اپنےرب کے سامنے جانے سے ڈر گيا اسکے لیئے دو جنتیں ہیں 
اے انسان تو کتنا بزدل ہے ،وہ جو کہتے ہیں میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں وہ بھی لیٹ گئے ،
انسان پہلے حوصلہ ہارتا ہے ،پھر سب کچھ ہار جاتا ہے ،
اگر آج کافر ،مشرک ،یہود و نصاری اور مسلمان سب ایک جیسے خوف والے ہیں ۔تو پھر اللہ پر بھروسہ کون کرےگا۔

موت کا ایک دن معین ہے ۔نیند کیوں رات بھر نہیں آتی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کا قومی جانور مار خور پہاڑوں پر رہنا کیوں پسند کرتا ہے؟ جانیں اس کے بارے میں دلچسپ معلومات

پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔  مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔  گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں  جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔  مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں  مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے  جسم ا...

مریم نواز کیخلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کا کیس، نیب نے ایسا کام کردیا کہ شریف خاندان کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی........

  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر قانونی;  اراضی منتقلی کا کیس، نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، ماسٹر پلان تبدیلی    کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مذکورہ , جگہ کے ماسٹر پلان میں ہونے والی تبدیلی کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے,  اور اس سلسلہ میں نیب نے 2004 کے لاہور ماسٹر;  پلان کی 2013 میں تبدیلی کے متاثرین کو شکایات کے;  اندراج کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان تبدیلی سے رہائشی اراضی کو زرعی اراضی پر منتقل کرنے سے عام شہریوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ مریم نواز شریف نے پالیسی تبدیلی سے فائدہ اٹھاتے 200 ایکڑ، میاں نواز شریف نے 100 کنال جبکہ میاں شہباز شریف نے100 کنال اپنے نام منتقل کرائی  ۔ نیب نے;  تمام متاثرین کو ڈی جی نیب کے نام پر درخواست دائر کرانے کا حکم دیا ;; ہے۔  

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...