کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور عوام میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے فن کی دُنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی میدان میں آ گئے ہیں
بہت سے فن کاروں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے اور عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں
بالی وڈ اسٹار شاہ رُخ خان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ اس وائرس سے بچا جا سکے
اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر کو اس وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ لہذٰا ہم سب کو مل کر اسے شکست دینا ہو گی۔ شاہ رُخ خان نے کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ 

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.