چند روز قبل گلے میں ہلکا درد محسوس ہوا جسے میں نے ہر عام شخص کی طرح نظر انداز کر دیا اور آفس کے کام سے ٹوبہ ٹیک سنگھ چلی گئی۔ پورا دن کام کرنے کے بعد جب لاہور واپس آئی تو تھکن کے ساتھ ساتھ جسم میں بھی درد ہونے لگا۔ میں نے زیادہ توجہ نہیں دی اور درد شکن گولی کھا کر گھر آ کر سو گئی۔
رات بھر مجھے کھانسی ہوتی رہی;صبح ہوئی تو مجھ میں اٹھنے کی ہمت نہیں تھی’اور ہلکا بخار بھی ہو رہا تھا۔ خیر، میں نے ہمت کر کے کچھ کھایا اور پھر “سے بخار دور کرنے والی دوا کے ساتھ ایک اینٹی الرجی کھا لی جس سے میرا بخار اتر گیا۔
لیکن کورونا وائرس’ کے ڈر کے پیش نظر میں نے اپنے آپ کو گھر والوں سے علیحدہ کر لیا۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے خود ہی کوئی دوائی کھا کر اپنے تئیں اپنا علاج کر لیتا ہے۔ میں نے بھی پہلے یہی غلطی کی۔ دوا کا اثر اترتے ہیں مجھے شدید کھانسی شروع ہوگئی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی جس سے میری طبیت مزید بگڑ گئی۔ 

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.