بدقسمتی سے عوام کورونا کے خطرات کو سنجیدہ نہیں لے رہی ,گھروں سے باہر نکلنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے”چوہدری سرور

- گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عوام کورونا کے خطرات کو سنجیدہ نہیں لے رہی ,گھروں سے باہر نکلنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے۔عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے حکومتی سطح پر ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے۔ آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا افواج پاکستان کا کوروناکیخلاف جنگ کیلئے 182قر نطینہ سینٹرز کا قیام اور انسداد کورونا میں تاریخی کردار قابل تحسین ہے قوم مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو بھی سلام پیش کرتی ہے۔ چینی حکومت اور ڈاکٹرز کا پاکستان کاکورونا کے خلاف بھر پور ساتھ دینا پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن رابنسن عزیز فرانسس نے گور نر ہاؤس میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی اور ان کو کورونا متاثرین’ کو راشن کی فراہمی کیلئے ‘امدادی چیک بھی دیا .اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ کسی ایک فرد حکومت یا جماعت کا نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے جس میں کامیابی کیلئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی جسکے لیے ضروری ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلنے کی بجائے گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے دی جانیوالی ہدایات پر مکمل عملددرآمد کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اورڈاکٹرز سمیت سب عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں مگر اس کے باوجود عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ نہیں لے رہی جو سب سے بڑا خطر ہ ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور ہم ہر پاکستانی کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھ کر اس کو کورونا سے بچانا چاہتے ہیں جسکے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کے خلاف جنگ میں بھر پور کردار ادا کر نیوالی افواج پاکستان پر فخر ہے اور انشاء اللہ ہم سب متحد ہوکر کورونا کیخلاف جنگ میں بھی کامیاب ہوں گے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.