چکوال -ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید لطیفال, سرادر نجف حمید لطیفال اور سردار خضر حیات لطیفال کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ آج بروز سوموار ان کے آبائی قصبہ لطیفال میں شام سارھے پانچ بجے ادا کر دی گئی,
چکوال... ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید لطیفال, سرادر نجف حمید لطیفال اور سردار خضر حیات لطیفال کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ آج بروز سوموار ان کے آبائی قصبہ لطیفال میں شام سارھے پانچ بجے ادا کر دی گئی, نمازہ جنازہ میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم, رحمن ملک, شیخ رشید احمد, سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف, معاون خصوصی وزیر اعظم عمران خان.. زلفی بخاری, چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی, وفاقی وزراء, صوبائی وزراء, ایم پی ایز, ایم این ایز, اہم عسکری شخصیات, چکوال سے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت, مقامی سیاسی و سماجی شخصیات, پولیس اور انتظامیہ کے اعلی' افسران, محکمہ مال کے افسران, علاقہ کے عوامی حلقوں اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی, معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پڑھائی اور نمازہ جنازہ سے قبل خصوصی بیان فرمایا. اللہ تبارک و تعالی' مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین ثم آمین.
رپورٹ ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.