ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، انفیکشنز اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کئی شہر یہاں تک کہ ممالک بھی بند ہو رہے ہیںُ اور لوگوں کو زبردستیُ تنہائی میں بھیجا “جا رہا ہے۔
مگر تمام تر پریشان کُن خبروں کے ساتھ ساتھ چند ایسی باتیں بھی ہیں جو ہماری امید بندھا سکتی ہیں۔
1: آلودگی میں کمی
ممالک کے لاک ڈاؤن میں جانے کی وجہ سے آلودگی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
صنعتی سرگرمیوں اور گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے میں کمی سے چین اور شمالی اٹلی، دونوں ہی میں نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطحوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ فضا میں آلودگی پھیلانے والا ایک طاقتور کیمیکل ہے جس کی وجہ سے حدت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.