پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان بھر میں فوج تعینات کردی گئیُ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فوج کو تعینات کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کی منظوری اب وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کی آج کی صورتحال
آج ملک بھر سے 77 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے سندھ میں 42 پنجاب میں 24 خیبر پختونخوا میں 7 اور اسلام آباد میں 4 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔
نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 866 تک جا پہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 6 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق سندھ اور 2 کا اسلام آباد سے ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد ملک میں انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
پنجاب
پنجاب میں آج مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔
عثمان بزدار کےمطابق ڈی جی خان 177، لاہور 52، گجرات 4 گوجرانوالہ 4، جہلم 3 راولپنڈی 2 ملتان 2 اور سرگودھا میں کورونا وائرس کا ایک مریض ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.