Skip to main content

گوہر شاہی ملعون فتنہ انجمن ُسرفروشانِ اسلام کا بانی اس کا اصل نام ریاض احمد تھا،والد کا نام فضل حسین مغل تھا جو کہ ایک سرکاری ملازم تھ

گوہر شاہی ملعون  فتنہ انجمن سرفروشانِ اسلام کا بانی 
اس کا اصل نام ریاض احمد تھا،والد کا نام فضل حسین مغل تھا جو کہ ایک سرکاری ملازم تھا۔ گوہر شاہی دادا کی طرف نسبت ہے جس کا نام گوہر علی شاہ تھا جو کہ سری نگر کشمیر  کے رہائشی تھا،وہاں اس سے ایک قتل سرزد ہوا، پکڑے جانے کے ڈر سے راولپنڈی آ گیا اور نالہ لئی کے پاس رہائش پذیر ہوا ، جب انگریزی پولیس کا ڈر زیادہ ہوا تو فقیری کا روپ دھار کر تحصیل گوجر خان کے ایک جنگل میں ڈیرہ لگایا ، جہاں کافی لوگ اس کے مرید ہو گئے اور جنگل کو نذرانے میں پیش کر دیا ، یہی جنگل ڈھوک گوہر علی شاہ کے نام سے آباد ہوا اور یہیں ریاض احمد گوہر شاہی ۲۵ نومبر ۱۹۴۱ میں پیدا ہوا۔
تعلیم : اپنے گاوں میں ہی مڈل پاس کیا اور پھر پرائیویٹ طور پر میڑک کیا، اس کے بعد ویلڈنگ اور موٹر میکینک کا کام سیکھ کر اس کی دوکان کھولی ؛ مگر اس میں کوئی نفع حاصل نہ ہوا ۔ حصولِ روزگار کے لیے پریشانی ہوئی تو اس نے سوچا کہ دادا والا کام دھندہ یعنی پیری مریدی شروع کر دی جائے۔۔۔اس کے لیے ابتداء خانقاہ کے چکر لگائے، خود لکھتا ہے : ”کئی سال سیہون کے پہاڑوں اور لال باغ میں چلے اور مجاہدے کیے مگر گوہرِ مراد حاصل نہ ہوا اور پھر بری امام اور داتا دربار بھی رہا ؛ مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔۔۔ مزید لکھتا ہے ::: اس کے بعد طبیعت بگڑ گئی ۔ بیس سال کی عمر سے تیس سال تک ایک گدھے کا اثر رہا(گوہر شاہی ایک خیالی گدھے پر بیٹھ کر آسمانوں کی سیر کر چکا ہے) نماز وغیرہ ختم ہو گئی ، جمعہ کی نماز بھی ادا نہ ہو سکی ۔ زندگی سینماؤں اور تھیٹروں میں گزرتی ۔۔۔ حصولِ دولت کے لیے حلال و حرام کی تمیز جاتی رہی ۔ بے ایمانی ، جھوٹ اور فراڈ شعار بن گیا۔ (روحانی سفر ص: ۱۳تا۱۶) پھر ایک مرتبہ عزم مضبوط کر کے سندھ کے پسماندہ اور غیر تعلیم یافتہ علاقے جام شورو ٹیکسٹ بک بورڈ میں جھونپڑی ڈال کر پیری مریدی شروع کر دی ، کچھ کمزور عقیدہ لوگوں کی آمد شروع ہو گئی ،،، لیکن قریبی یونیورسٹی کے پرنسپل نے سارا منصوبہ خاک میں ملا دیا اور جھونپڑی اُکھاڑنے کا حکم دیا ، ہم نے چپ چاپ اکھاڑ لی (روحانی سفر ۔۹،۸)
پھر حیدر آباد، سرے گھاٹ میں رہنے لگا ، اپنے آپ کو سید ظاہر کیا جب کہ تھا مغل ۔۔۔ سندھ کے لوگ چونکہ سید کے نام پہ مرتے ہیں ؛ اس لیے اس کی کافی پذیرائی کی۔۔۔ یہیں سے شہرت ملی اور ۱۹۸۰ میں اس نے کوٹری حیدر آباد ، سندھ ، خورشید کالونی سے ہی (انجمن سرفروشانِ اسلام)کی بنیاد ڈالی اور اپنے منگھڑت عقائد کا پرچار شروع کیا ۔ اس کے گمراہ کن عقائد و نظریات اور باطل دعوے مندرجہ ذیل ہیں ۔
               
اللہ کی توہین: حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ اللہ مجبور ہے اور شہ رگ کے پاس ہوتے ہوئے بھی نہیں دیکھ سکتا ہے ، مزید فرماتے ہیں کہ حضور  صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی اللہ کے ہاتھ میں دیکھی۔
انبیاء کرام کی توہین : حضرت آدم  کو حسد اور شرارتِ نفس کا مریض قرار دینا ، حضرت موسیٰ کی قبر کو جسدِ اطہر سے خالی اور شرک کا اڈا باور کرانا اور حضرت خضر کو قاتلِ نفس گردانتے ہوئے ان کی توہین کرتا ہے۔ (روحانی سفر)
جعلی کلمہ : کلمہ میں محمد رسول اللہ کی جگہ اس ظالم نے گوہر شاہی رسول اللہ لکھوایا۔ (حق کی آواز)
قرآن پاک کے بارے میں لکھا ہے : تیس پارے ظاہری قرآن پاک اور دس پارے باطنی ملا کر چالیس پارے ہوئے اور یہ ہم پر عبادات ، ریاضات اور مجاہدات کے ذریعے منکشف ہوئے۔ (حق کی آواز ، ص:۵۴،۵۲)
اس کے علاوہ اولیاء اللہ کی توہین ، حضرت رابعہ بصریہ جیسی پاکباز کو طوائف کہنا ، شریعت اور طریقت کو الگ کرنا ، حضور کی زیارت کے بغیر امتی نہ ہونے کا قول کرنا اور حضور سے بالمشافہ ملاقات اور علم سیکھنے کا مدعی ہونا اور اپنے لیے معراج اور الہام کا دعویدار ہونا ، اس کی زہر افشانیوں میں شامل ہے۔ اپنے ان گمراہانہ عقائد و نظریات اور دعاوی کے اثبات اور ترویج کے لیے اس نے بہت سی کتابیں لکھیں روحانی سفر، روشناس، مینارہ نور ، تحفۃ المجالس، حق کی آواز اور تریاقِ قلب وغیرہ ۔
آج کل مہدی فاؤنڈیشن اور مسیحا فاؤنڈیشن کے نام سے یہ جماعت مصروف عمل ہے اور اس نام سے ان کی کئی سائیٹس بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں ۔ اس کے ان گمراہانہ عقائد و نظریات کو دیکھتے ہوئے اور اس کی صفت دجالیت کو بر وقت بھانپتے ہوئے ملک کے نامور علماء اور دینی مدارس نے اس پر مرتد و کافر ، ملحد ، زندیق اور ضال و مضل کا فتویٰ صادر کیا ، ان میں سرِ فہرست جامعہ فاروقیہ، جامعہ بنوری ٹاؤن، جامعہ دار العلوم کراچی، جامعہ رضویہ مظہر الاسلام فیصل آباد اور دار العلوم امجدیہ کراچی ہیں ۔اس کے اس جھوٹ کی تردید اس وقت کے امامِ کعبہ شیخ محمد بن عبد اللہ ابن سبیل نے بھی کی کہ اس کی تصویر حجر اسود میں دیکھی گئی ہے اور فرمایا کہ اس وقت پورے حرم میں حماد بن عبداللہ نامی کوئی امام نہیں ہے جس کا فرضی نام اس شخص نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے لیا تھا اور اس پر فتویٰ ارتداد بھی صادر فرمایا۔ آج کل ریاض احمد گوہر شاہی کا خلیفہ یونس الگوہر انگلینڈ میں بیٹھ کر ہرزہ سرائیاں کرتا ہے. 

اس فتنے کی مزید تحقیق کے لیے سعید احمد جلال پوری صاحب کی کتاب ”دورِ جدید کا مسیلمہ کذاب“ محمد نواز فیصل آبادی کی کتاب ”گوہر شاہیت اور قادیانیت اسلام کی عدالت میں“ اور مفتی نعیم صاحب کی کتاب ”ادیانِ باطلہ اور صراطِ مستقیم“ کا مطالعہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...