Skip to main content

آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے -

آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!
تحریر کو آخر تک پڑھیئے! شکریہ🔥🔥🔥
ڈیس انفارمیشن کے ذریعے سے پاکستانیوں کے اندر جو زہر بھرا جا رہا ہے اس کے خلاف ہم سب کو متحد ہو کر پاک فوج کو  سپورٹ کرنا ہے اور اندرونی و بیرونی دشمنوں کومنہ توڑ جواب دینا ہے!!! سمجھ جائیں آپ کے دشمن بہت مکار ہیں۔

جب دشمن نے کہا کہ وہ صبح کا ناشتہ لاہور میں کرے گا۔ تو ایک ماں کے بیٹے سے برداشت نہ ہوا اس نے اپنے طیارے کو کنڑول ٹاور سے رابطہ کیے بغیر آسمان کی بلندیوں میں لے جانے کے بعد 30 سیکنڈ کے قلیل وقت میں دشمن بھارت کے 3 طیارے تباہ کر دئیے پھر یکے بعد دیگرے بالترتیب 2 مزید طیارے گرا کر دنیا کی تاریخ کا ورلڈ ریکاڑد پاکستان کے نام کیا ۔ یعنی 1 منٹ میں بھارت  کے 5طیارے راکھ کا ڈھیر کر دئیے جس کے بعد دشمن بھارت فضائی جنگ ہار گیا ۔ دنیا آج بھی اس شیر کو ایم ایم عالم کے نام سے جانتی ہے اس اکیلے شیر نے کسی بھی قسم کے نتائج کی پروا کئے بغیر بھارت کی تمام فضائیہ کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیا اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

میجر عزیز بھٹی جس نے 65 کی جنگ میں 17 دن جنگ لڑی اور 11 دن خالی پیٹ بھارتی دشمنوں سے لڑا ، یہاں تک کہ  سینے پر ٹینک کا گولہ لگنے سے شہادت کا رتبہ حاصل کر لیا۔ اس شیر نے پاک وطن کا دفاع ایسی دلیری سے کیا کہ بھارتی فوج ایک انچ لاہور کی طرف نہ بڑھ سکی ۔ دشمن کو منہ کی کھانی پڑی اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے۔
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

ابھی کچھ دن پہلے 9 مارچ 2020 کی رات میں جب کرنل مجیب الرحمن شہید مادر وطن پر قربان ہوئے اور 10 مارچ کو انکا کا جسد خاکی جب انکے علاقے استور میں پہنچایا گیا۔ جانتے ہو !!! انکا 12 سال کا بیٹا کمانڈنگ آفیسر سے کیا فریاد کرتا ہے ، "انکل میرے چھوٹے  بہن بھائیوں کو مت بتانا کہ کے میرے #بابا کو کیا ہوا ہے" ایسے معصوم الفاظ کہ جو کسی پہاڑ سے بھی ٹکرائیں تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائے ، اور تم کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے۔
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

وہ صوابی کے کرنل شیر ہو یا شوپیاں کے لالک جان
وہ نشانہ حیدر پانے والا سپاہی سوار محمد حسین ہو یا پائلٹ راشد منہاس ہو۔ ان سب نے اپنی زندگیاں اس پاک وطن پر ایسے قربان کی کہ اپنا خون پانی کی طرح بہایا دیا اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے۔
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

جب دوران جنگ کوئی فوجی دشمن کی قید میں چلا جائے تو وہ اپنے آپ کو بچانے کے واسطے سب راز دشمن ملک اداروں کو دے سکتا ہے ۔ لیکن قربان جاؤں پاک فوج کے اس شیر پر کہ جس نے اپنی زبان کٹوانی پسند کی لیکن پاکستان کے خلاف نعرہ لگانا گوارہ نہ کیا ۔ جانتے ہو سپاہی مقبول حسین چالیس سال دشمن بھارت کی قید میں کن تکلیفوں سے گزرے ۔  اپنی زبان بھی کٹوا دی کیوں ؟
کیونکہ۔ بھارتیوں اداروں کے اہلکاروں نے کہا تم ہمارے سامنے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہو ۔ آج کے بعد تم پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاؤ گے تو سپاہی مقبول حسین کے انکار پر خون خوار کتے آپ پر چھوڑے گئے لیکن جب اس سے بھی دشمنوں کا دل نہ بھرا تو آپ کی زبان اور انگلیاں کاٹ دی گئیں ۔ جانتے ہو اس کے باجود اس شیر نے اپنے خون سے انڈیا کی تہاڑ جیل کی دیواروں کو پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سرخ کردیا ۔ اسکے بعد چالیس سال ایسی کال کوٹھری میں بند رکھا کہ جس میں نہ لیٹ سکتے ہو نہ کھڑے ہو سکتے ہو ،
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

جانتے ہو ! زندگی میں سب سے مشکل وقت کونسا ہوتا ہے ، جب ایک بوڑھے باپ کے کندھوں پر جوان بیٹے کا جنازہ آتا ہے۔جب جوان بیٹا شہید ہو کر سبز پرچم میں لپٹے اپنے گھر پہنچتا ہے تو والدین کے سر فخر سے بلند ہو جاتے ہیں۔ اسیسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسامہ لاشاری جس کی شہادت کے بعد اس کے نماز جنازہ پر اس کے باپ کے الفاظ نے مجھے خون کے آنسو رولا دیا۔ جانتے ہو کیا کہا "مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے میرے اوپر بہت بڑا احسان کیا"۔ یہ وہی اسامہ لاشاری ہے جس نے اور اسکی پوری ٹیم نے مل کر ہزاروں  پاکستانیوں کے قاتل بدنام زمانہ را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو گرفتار کروایا۔ جو پاکستان میں مختلف بم دھماکوں میں ملوث تھا۔ را کا نیٹ ورک توڑا جو کراچی اور بلوچستان کو تباہ کر رہے تھے ۔
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے۔
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

کیپٹن بلال ظفر جوانی میں شہید ہوتا ہے ، شہادت سے ایک روز قبل اپنے دوست کیپٹن راحیل سے کہتا ہے دیکھنا تم غازی ہوگے اور میں شہید ہوں گا
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

سیکنڈ لیفٹیننٹ اسد اظفر وزیرستان میں سینے پر گولی کھاتا ہے ، محاذ پر جانے سے پہلے ماں سے کہتا ہے " میری شادی کی باتیں نہ کیا کرو میں نے ویسے بھی شہید ہوجانا ہے ".
تم اور کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

میجر جنرل ثنا الله نیازی گرم محاذ پر خود آگے جاتا ہے . اور ریموٹ بم حملے میں شہید ہوجاتا ہے .
تم اور کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

کیپٹن علی نواز اپنی ماں کو اپنی پسند کا بتاتا ہے کہ میں اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، کزن بھی پیار کرتی ہے خاندان میں شادی کی تیاری چل رہی ہوتی ہے تین دن بعد علی نے آنا ہوتا ہے پر جس دن مہندی ہوتی ہے اس دن علی وزیرستان میں شہید ہوجاتا ہے .
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

ایس پی امتیاز سرور کا اکلوتا بیٹا کپتان سلمان سرور ، باڑہ خیبر ایجنسی میں شہید ہوتا ہے ، ماں باپ کا اکلوتا لخت جگر .. بوڑھے باپ نے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھایا۔
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

سپاہی رضوان احمد بلوچستان میں شہید ہوئے ، جس دن جسد خاکی گھر آیا ایک اس دن ان کے گھر ماتم ہوا اور پھر جب تین ماہ بعد اسکے پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو پہلے سے زیادہ ماتم برپا ہوا۔
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

لیفٹیننٹ سلیم انجم مقام شہادت سوات .. اسکی ماں آج بھی اسکا انتظار کر رہی ہے .
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

آئی ایس آئی ... جاتے ہیں کچھ سروس کرتے ہیں کچھ دوران سروس کسی اور کام میں سلیکٹ ہوجائیں تو گھر والوں کو خبر ملتی جوان بیٹا اب نہیں رہا . لاش بھی نہیں ملی اور پھر وہ شخص ماں باپ کے ہوتے ہوئے بھی دنیا سے گمنام ہوا پھرتا ہے ، کہیں موت آجاۓ تو لاوارث لاشوں میں کبھی دفنا دیا جاتا ہے اور کبھی جلا دیا جاتا ہے کبھی اسکی لاش لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے کوئی رکھ لیتا ہے ، دل آنکھیں گردے نکال لئے جاتے ہیں .
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

کیپٹن امان جو اپنی زندگی کی 23 بہاریں ہی دیکھ چکا تھا اپنی جوانی کو اسلام اور پاکستان کے نام کر گیا،اور اپنے ماں باپ کے لیے بےپناہ یادیں چھوڑ گیا.
اور تم کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑ رہی ہے۔
آپ ٹھیک کہتے ہو کہ پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہے...!

ایک ایسے شیر کو جانتا ہوں کہ شہید ہونے کے بعد اس شیر کے بچے کا جسد خاکی جب فوجی اہلکار لے کر آئے تو اسکے بوڑھے باپ کے الفاظ نے وہاں موجود جرنلز کے پاوں تلے سے زمین کھنچ کر رکھ دی۔ جانتے ہو اس بوڑھے باپ کے پہاڑ جتنے حوصلے والے الفاظ کیا تھے ۔ " اگر اس نے پیٹھ پر گولیاں کھائی ہیں تو یہ میرا بیٹا نہیں اس کو فوراً یہاں سے لے جاؤ ، کہیں اور دفن کرو" ۔ پھر ایک فوجی جوان نے آگے بڑھ کر اس شہید کے بوڑھے باپ کو سلام کرکے بتاتا ہے کہ سر آپ کے بیٹے نے پاکستان کے دشمنوں کا دلیری سے مقابلہ کیا آپ کے شیر نے 27 گولیاں اپنے جسم پر کھائی ، سب کی سب گولیاں سامنے سے لگی ہیں اور اس اکیلے شیر نے 45  دہشتگردوں میں سے 36 کو جہنم واصل کیا ہے " ۔ یہ سن کر اس شہید کے باپ کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ آنکھوں میں خوشی کے آنسو اور ساتھ ہی اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہے ، پر کوئی بات نہیں یہ سب ڈالر کے لئے ہی تو کرتے ہیں .
آپ لوگ بلکل ٹھیک کہتے ہو سب کچھ ڈالر کے لئے ہی تو کرتے ہیں...!
کتنے نام گنواؤں؟
لیفٹیننٹ کرنل عامر بیگ مرزا ، میجر عمر بیگ مرزا میجر اسحاق ، سپاہی غلام مرتضیٰ ، کیپٹن نجم ریاض ، کیپٹن راشد حکیم ، میجر عابد مجید ، سپاہی محمد اخلاق ، کیپٹن معراج ، کیپٹن عاصم ، کیپٹن یاسر عباس ، من جانبازم کیپٹن روح اللّٰہ ، مارخور کیپٹن قدیر ، کیپٹن عدیل ، کیپٹن بلال ظفر ،۔۔۔۔۔۔۔... اور کتنے نام ایسے ہیں کہ اگر انکی داستان لکھنا شروع کروں تو ایک زندگی میں نہ لکھ سکوں گا۔
قلم کی سیاہی ختم ہو جائے گی۔ لیکن پاک آرمی کی دی ہوئی قربانیوں کی داستان کا ایک باب بھی مشکل سے ہی پورا ہو گا. . . . . .
گیاری سیکٹر کی لہو جما دینے والی سردی ہو یا تھر کے ریگستان ، وزیرستان کے پہاڑ ہوں ، سیالکوٹ کی فائرنگ رینج ہو یا سیلاب کی تباہی کے بعد سب سے پہلے عوام کی مدد کو پہنچنا ہو، زلزلہ ہو یا تھر کا قحط یہ ہر جگہ #ڈالر کے لیے ہی تو جاتے ہے. گیاری کے ٹنوں برف تلے دب کر شہادت #ڈالر کے لیے ہی تو تھی.
صوابی کا کپٹین کرنل شیر خان #ڈالر کے لیے ہی تو ہندوستان میں گھس کر ان کے سپاہیوں کو پاکستانی زمین پر قدم رکھنے سے روکتا ہے . . . . .
پچھلے سال جب بھارت پاکستان پر حملہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر کرنا چاہ رہا تھا تو اس وقت انھوں نے رات کی تاریکی میں بالاکوٹ کے درختوں پر پے لوڈ گھرا کر بھاگ گئے تھے۔ وہ رات کے اندھیرے میں تم پر حملہ کرنے آئے تھے لیکن نہ کر سکے اور اگلی صبح دن کے اجالے میں تمہارے دشمنوں کو میجر جنرل آصف غفور للکار کر کہتا ہے۔ "اب وقت اور جگہ کا انتخاب ہم کریں گے" پھر آپ پاکستانیوں سمیت پوری دنیا نے دیکھا کہ وقت ضائع کئے بغیر چند لمحات میں کیسے پاک فضائیہ کے شیروں نے وقت اور جگہ کا انتخاب کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ یہ تو وہ جانتے ہیں جن پر گزری اور جہنوں نے ان کے اوپر سے گزاری ۔
 27 فروری 2019 کے دن جنرل قمر جاوید باجوہ اور مارخوروں نے مشرق سے لے کر مغرب تک پاکستان کے دشمنوں کو خاموش پیغام بھجوادیا ہم پر حملہ ہوا تو نتائج انڈیا سمیت تمام دنیا کو بھگتنا پڑے گے۔

بس ایک آپ ہی ہو جو فیس بک پر یا ٹی وی چینل کے ٹھنڈے اے سی یا ہیٹر روم میں بیٹھ کر
فی سبیل اللہ پاکستانی قوم کی خدمت کر رہے ہو. . .
.تھوڑا سا سوچ لے وہ لوگ جو کہتے ہے بجٹ میں زیادہ حصہ پاک آرمی لیتی ہے ارے خون کا بھی کوئی معاوضہ ہوتا ہے...!
فوجی#ڈانڈا چلے گا ہر اندرونی و بیرونی غداروں پر.......!

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کا قومی جانور مار خور پہاڑوں پر رہنا کیوں پسند کرتا ہے؟ جانیں اس کے بارے میں دلچسپ معلومات

پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔  مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔  گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں  جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔  مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں  مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے  جسم ا...

مریم نواز کیخلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کا کیس، نیب نے ایسا کام کردیا کہ شریف خاندان کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی........

  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر قانونی;  اراضی منتقلی کا کیس، نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، ماسٹر پلان تبدیلی    کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مذکورہ , جگہ کے ماسٹر پلان میں ہونے والی تبدیلی کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے,  اور اس سلسلہ میں نیب نے 2004 کے لاہور ماسٹر;  پلان کی 2013 میں تبدیلی کے متاثرین کو شکایات کے;  اندراج کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان تبدیلی سے رہائشی اراضی کو زرعی اراضی پر منتقل کرنے سے عام شہریوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ مریم نواز شریف نے پالیسی تبدیلی سے فائدہ اٹھاتے 200 ایکڑ، میاں نواز شریف نے 100 کنال جبکہ میاں شہباز شریف نے100 کنال اپنے نام منتقل کرائی  ۔ نیب نے;  تمام متاثرین کو ڈی جی نیب کے نام پر درخواست دائر کرانے کا حکم دیا ;; ہے۔  

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...