Skip to main content

اللہ جی نے امت مسلمہ پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیے


  1. سنایں۔ اللہ جی نے امت مسلمہ پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیے۔ مساجد میں نہ آنے اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی باتیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں وہ جن کے ذمے امت کو رہنمائی کی ذمہ داری تھی وہ دلائل لا رہے ہیں کہ حفاظت کے لیے یہ اقدام اٹھانا پڑتے ہیں
  2. کسی عالم دین
  3. کسی کعبہ کے محافظ
  4. کسی دینی رہنما
  5. کسی قائد 
  6. کسی استاد
  7. کسی علامہ
  8. کسی امیر المجاہدین
  9. کسی امیر جماعت
  10. کسی مولانا
  11. کسی خطیب
  12. کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ امت سے اپیل کرے کہ لوگو استغفار کر لو 
  13. اللہ کو گڑ گڑا کر منا لو
  14. امت محمدی  ﷺ سے اللہ ناراض  ہیںُ تو اس رب کو منا لو
  15. کاش کوئی رہبر اللہ کی ناراضی کو سمجھتا
  16. کہ وہ اللہ کیوں بے وقت کی بارشیں نازل فرما رہا ہے
  17. اس جبار نے کیوں ہم پر بیماری کا خوف مسلط کر دیا
  18. حالانکہ اس رب کا وعدہ ہے
  19. اطعمہم من جوعٍ و آمنہم من خوف
  20. تو کیوں نہیں لوٹتے ہم رب کی طرف
  21.   امت کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے
  22. لوگو رب کو منا لو
  23. اللہ سے کہو کہ اللہ آپ اتنے ناراض ہیں کہ ہم پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیے۔ اللہ ہم بحیثیت مسلمان آپ سے معافی مانگتے ہیں آپ غفور ہیں آپ رحیم ہیں آپ نے ہر اس آیت کے آخر میں جہاں آپ نے لوگوں کو گناہوں سے منع کیا ایک خبر دی کہ واللہ غفور رحیم۔ کہیں آپ نے کہا ان اللہ سمیع علیم کہیں آپ نے رب اغفر وارحم وانت خیر راحمین۔
  24. اللہ ہم معافی مانگتے ہیں اے اللہ آپ نے ہمارے انفرادی گناہ چھپاۓ ہیں۔ اللہ ہم اس پر آپ کے شکر گزار ہیں لیکن اللہ ہمارے اجتماعی گناہ کی سزا اتنی بڑی نہ دیجیے کہ اپنے گھر کے دروازے بند کر دیں
  25. اللہ ہمارے اجتماعی گناہ اتنے زیادہ ہیں کہ ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں لیکن اللہ ہمیں اپنے اجتماعی گناہوں کا احساس ہی نہیں

  26. اللہ ہم نے حیا کی ساری حدیں توڑ کر بے حیائی پسند کی
  27. اللہ ہم نے نکاح کی سنت چھوڑ کر زنا کو عام کرنے کی حوصلہ افزائی کی
  28. اللہ ہم بنی اسرائیل سے بھی بد تر ثابت ہوۓ
  29. اللہ ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارے اجتماعی گناہوں کی فہرست کتنی لمبی ہے
  30. اللہ آپ نے نمرود کے لیے مچھر بھیجا تھا اے اللہ نمرود نے آپ کا انکار کیا تھا اللہ ہم تو آپ کےاقراری ہیں۔ آپ نے ہمارے لیے مچھر سے بھی سو گنا کم جراثیم بھیجا ہے۔ اللہ بیماریاں پہلے بھی تھیں لیکن اللہ آپ تو بیماری اس لیے بھیجتے ہیں کہ مومنین کے گناہ معاف ہو جائیں لیکن اے اللہ یہ کیسی بیماری ہے جس نے ہمیں آپ کے گھر میں داخل ہونے سےروک دیا
  31. اللہ کیا ہم اس قابل نہیں کہ آپ کےگھر آسکیں اللہ ضرور ہم سے غلطیاں ہوئیں ہم آپ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں معاف کر دے۔ اللہ اتنی بڑی سزا ہمیں نہ دیجیے ہم گناہوں کے پہاڑ اور سمندر لیے اپ کے گھر آتے تھے آپ معاف کردیتے تھے اللہ آپ نے گھر کا راستہ ہی بند کر دیا۔ اللہ پھر ہم کس در پر جائیں گے
  32. اللہ ہمیں یوں نہ دھتکاریے
  33. اللہ اس امت کو معاف کر دیجیے اللہ کیا اس امت میں ایک بھی ایسا نہیں جس کی وجہ آپ دعا قبول کر لیں۔ اللہ جی آپ اپنے گھر کےدروازے کھول دیں ہم  آپ کے در پر آنا چاہتے ہیں اللہ ہم سے بیماری کا خوف ہٹا دیجیے
  34. اللہ ہم نے سود شروع کر کے آپ کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے لیکن اللہ اس معاملے میں ہم بے بس ہیں 
  35. اللہ ہمیں اپنی طرف لوٹا دیجیے
  36. اللہ ہماری توبہ قبول کر لیجیے
  37. اللہ ہمارا حشر ان مشرکین جیسا نہ کیجیے جن پر کعبہ کے دروازے بند ہیں
  38. اللہ آپ انفرادی گناہوں کو معاف کر دیتے ہیں
  39. آج ہمارے اجتماعی گناہوں کو بھی معاف کر دیجیے
  40. اللہ معاف کر دیجیے
  41. اللہ معاف کر دیجیے
  42. اللہ معاف کر دیجیے
  43. اللہ
  44. اللہ
  45. اللہ
  46. أستغفر الله
  47. أستغفر الله
  48. أستغفر الله
  49. رب کریم رحم کیجیے
  50. اللہ ہم اس امت کو اکٹھا کرنے والا کوئی نہیں
  51. کوئی امت کو استغفار کے راستے پر لانے والا نہیں
  52. اللہ میں اس فورم کے ذریعے اجتماعی معافی کی درخواست کرتا ہوں اللہ اس کو قبول کیجیے ہم سب اس دعا کو پڑھنے والے قومی مجرم کے طور پر امت کے مجرم کے طور پر معافی مانگتے ہیں اللہ معاف کر دیجیے 
  53. اللہ معاف کردیجیے
  54. اللہ معاف کردیجیے
  55. آمین آمین آمین
  56. اللہ یہ دکھاوے کی دعا نہیں یہ امت کو متوجہ کرنے کے لیے دعا ہے۔ اللہ آپ اس امت کو توبہ کی توفیق دے دیں۔ اللہ اس امت پر اپنےدروازے کھول دیں
  57. آمین  آمین

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کا قومی جانور مار خور پہاڑوں پر رہنا کیوں پسند کرتا ہے؟ جانیں اس کے بارے میں دلچسپ معلومات

پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔  مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔  گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں  جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔  مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں  مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے  جسم ا...

مہنگائی تو صرف بہانہ۔۔۔ 12اور 30مارچ کے درمیان 18دنوں میں کس بات نے عمران خان کوعبدالحفیظ شیخ کو رخصت کرنے پر مجبور کیا اصل وجوہات تو اب سامنے آئیں

 اسلام آباد”عبدالحفیظ شیخ اور ندیم بابر کو فارغ کیا جانا اور حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا منصب سونپا جانا ان تبدیلیوں سے وزیراعظم عمران نے مہنگائی ، ایندھن اور گیس کے بحران کے وقت گریز کیا۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ لکھتے ہیں  کہ جب اسلام آباد سے نشست کیلئے سینیٹ انتخابات ہوئے اس وقت یہ گمان تک نہ تھا کہ پالیسی ساز ادارے عبدالحفیظ شیخ کو باہر کا راستہ دکھا دیں گے۔ ان کی کامیابی کے لئے عمران خان نے ذاتی طورپر مہم چلائی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں تاکہ عبدالحفیظ شیخ سینیٹر منتخب ہوکر بدستور وزیر خزانہ رہیں اسلام آباد ہائیکور ٹ کے فیصلے کے نتیجے میں جب عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ کے منصب سے فارغ کردیئے گئے  تو انہیں فوری طورپر وزیر خزانہ بنا دیا گیا اس طرح وہ سینیٹر منتخب ہوئے بغیر وزارت پر فائز رہے سکتے ہیں  12اور 30مارچ کے درمیان 18دنوں میں کس بات نے عبدالحفیظ شیخ کو رخصت کرنے پر عمران خان کو مجبور کیا بظاہر تو کہا گیا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ تاہم بھاری ٹیکسوں کا نفاذ، اسٹیٹ بینک کو حد سے زیادہ خود مختاری دینا یہ وہ متنازع اقدامات ہیں جو عبدالحفی...

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...