مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس خیراتی کاموں کو زیادہ وقت دینے کی خاطر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے۔ کہ وہ عالمی سطح پر صحت اور ترقی تعلیم اور ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے پر مزید توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے 65 سالہ بل گیٹس نے وارین بفیٹ کی بڑی کمپنی برک شائر ہیتھ وے کے بورڈ کو بھی چھوڑ دیا ہے۔
اس سے قبل سنہ ،2008 میں وہ مائیکرو سافٹ کے روزانہ کے اپنے کام سے بھی دستبردار ُہو گئے ُتھے۔

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.