Skip to main content

اس مرتبہ ،پی ،ایس ،ایل میں کتنے گنجے کھلاڑی کھیل رہے ہیں!

پاکستان سپر لیگ۔پی ایس ایل 5 ۔میں سنسنی خیز مقابلے  ،شائقین کو خوب لطف اندوز کررہے ہیں۔
  1. پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر انتظام ہونے والی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) چھ فرینچائزز (کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور -لاہور قلندرز۔پر مشتمل ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سپر لیگ  مکمل طور پر پاکستان میں کھیلی جارہی ہے جس کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں نامور غیر ملکی  کھلاڑیوں کی بڑی تعداد  شریک ہے۔
پی ایس ایل  کے گذشتہ ایڈیشنز میں پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے،لیکن اس بار ابھی تک  سینئر قومی کھلاڑیوں سمیت نوجوان ،کھلاڑیوں میں سے چند ایک ہی اچھی کارکردگی دکھا پائے ہیں۔
موجودہ ایڈیشن میں  کئی غیر ملکی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی  دکھاکر پاکستانی شائقین کے دل میں اپنے گھر کررہے ہیں۔
پی ایس ایل 5: لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو ہرا دیالیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پہلا موقع ہے جب پی  ایس ایل میں پانچ ایسے کھلاڑی شریک ہیں جو گنجے ہیں جس میں سب سے زیادہ! ۳!/کھلاڑی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز میں شامل یہ  تینوں  ہی کھلاڑی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرہےہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے بالرز پر قہر ڈھاکر ’ببل مین ‘کے نام سے مشہور ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک 257 رنز بناکر لاہور کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں  جبکہ ان کے ہم وطن کرس لین (166)اس فہرست ،میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
لاہور قلندرز کے تیسرے گنجے کھلاڑی  فیصل آباد سے تعلق رکھنے ۔والے  فاسٹ بالر دلبر حسین  ہیں۔وہ لاہور کی جانب سے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے ُکامیاب ترین بالر ہیں۔
ان کے علاوہ  انگلینڈ سے تعلق رکھنے والےُ ایک کھلاڑی ٹائمل ملز  ُکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔وہ 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔
انگلینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور کھلاڑی معین علی ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے 7 میچز میں 137 رنز بنائے ہیں اور 4 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔