Skip to main content

سخت کڑے وقت سے آگاہی فراہم

اسلام و علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ معزز مسلمان اھل فکرو دانش علما۶ کرام اھل علم اور باشعور شہری آپ پر امت کا حق ہے کہ آپ اسی مشکل گھڑی محمدﷺ‎ کی پریشان حال بے حال امت کی کشتی کو مصیبتوں کے بھنور سے نکالنے کے لیۓ اس وقت اپنےُ فرائیض منصبی ُسمجھتے ہوۓُ موجودہ ناگفتہ بہہ حالات میں وقت کی نزاکت کے مطابق امت مسلمہ پر آۓ ہوۓ سخت کڑے وقت سے آگاہی فراہم کریں اور میرے سمیت ہر ُانسان اللہ کے حضور گڑڑاُ کر توبہ و استغفار کریں تا کہ ہمارے اوپر ہمارے ہی کالے کرتوتوں کی پاداش میں نازل ہونے والی مصیبتوں آفات بلیات بیماریوں سے داعمی چھٹکارانجات ممکن ہو کیونکہ ُآج دنیا بھر میں مسلمانوں ُکاخون ارزاں نہ ان کی عزتیں محفوظ نہ جان نہ مال نہ گھر بار نہ کاروبار گھروں میں جابجا ناچ گانا بیہودگی بے حیائی گھریلو ناچاکیاں بھائی بھائی سے بیزار اولاد والدین سے تنگ اسلام دشمن تمام قوتیں کروڑوں خداؤں کو ماننے والے متحد اور ہم ایک خدا ایک رسول ایک کلمہ ایک کعبہ کو ماننے والے کرڑوں ٹکڑوں میں بٹ کرمنتشر ہوکر خس و خاشاک کی طرح بے وزن تمام مسلمانوں کی املاک کفار  ہنود یہود  کے پنجہ استبداد میں مسلمانوں کی عبادت گاھیں شہید مسلم معاشرہ میں رہتے ہوۓ رزق حرام کی کثرت کے لیۓ تگ و دو  اپنےغریب بے آسرا معزور رشتہ دار سے محض اس کی غربت کی وجہ سے نفرت و حقیرانہ رویے باھم الفت و محبت اخوت کا فقدان نت نعی بیماریوں کا انسانیت کے گرد دن بدن گھیرا تنگ ہونا عبادت سے بے رغبتی صدقہ خیرات زکواة کا حق داروں کو ادا نہ کرنا اللہ کے راستے میں دینے کے لیۓ بھی باقاعدہ فوٹو سیشن کرنا اور غریب کی عزت نفس کو مجروح کرنا ظلم و بربرت رسہ گیری یتیموں بیواؤں مریضوں کمزوروں کا حق دھونس بدمعاشی سینہ زوری مکاری دغا بازی فراڈ سے ہڑپ کرجانا رشوت سفارش زخیرہ اندوزی اقرباپروری ملاوٹ بے ایمانی ان سمیت کروڑوں برائیوں میں جکڑے مسلمان اور پھر بھی جنت کے وارث محمدﷺ‎ کی شفاعت کے واحد حقدار أستغفر اللهْ آپ سے گزارش ہے کہ امت کو متحد کرنے کی خاطر اجتماعی توبہ کی جانب عوام کو متوجہ کریں اور لوگوں کو اصل حقائق سے گمراہ نہ ہونے دیں اب ہم مان لیں کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے ہمارا بہت کڑا امتحان ہے آج عمرے اور طواف سے محرومی اور پھر حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی بھی محدود کر دی گئی تو ہمارا کیا حشر ہو گا؟خدا کے لیے اپنے ایمانوں کو جھنجھوڑنے کی کوشش کریں انفرادی اور اجتماعی توبہ کا اہتمام کریں کثرت سے توبہ کا ورد کریں صدقات خیرات کی کثرت کریں پوری دنیا مفلوج ہو ُچکی ہے اور ہم ابھی بھی غفلت کا شکار ہیں کیا قران میں نہیں آیا کہ عقلمندوں کے لیۓ اس میں کھلی نشانیاں ہیں ۔اور کیا اس طرح نہیں آیا کہ اور تم غور کیوں نہیں کرتے  (مفہوم القران 

  • اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ہدایت کا راستہ دکھائے اور ہماری توبہ قبول کرے اور دنیا کو اس عزاب سے نجات عطا فرمائے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔