غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ حکومت کوروناوائرس سے در پیش مسئلے سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کی مدد کرے گی انہوں نے اس اعتماد کا اظہار” کیا کہ پاکستان اس مسئلے او ر اس کے نتیجے میں اقتصادی بحران سے نکل آئے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایک کروڑ بیس لاکھ مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے احساس “ہنگامی امدادی پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں اس پروگرام کیلئے ایک سو پچاس” ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ‘جس کے تحت ہر خاندان کو بارہ ہزار روپے دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو اس پروگرام کیلئے درخواست دینے ‘اور بینکوں سے نقد رقم حاصل کرنے کیلئے آج یا کل ایک ایس ایم ایس کوڈ جاری کیا جائے گا۔ثانیہ نشتر نے امدادی پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن ڈونیشن کو آرڈی نیشن پلیٹ فارم کابھی اجرا کیا جارہا ہے جو اپنی ضرورت کیلئے غذائی اجناس کے عطیہ کے منتظر افراد سے رابطہ کرے گا۔
پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔ مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے جسم ا...
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.