اسکاٹ لینڈ کی کمپنی نےپلاسٹک کی بوتلوں سے بنی سڑکوں کو روایتی سڑکوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ پائیدار ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ایک کمپنی پچھلے چند سال سے استعمال شدہ پلاسٹک بوتلوں کے ذریعے سڑکیں بنا رہی ہے۔
دنیا بھر میں 9 ارب ٹن کے لگ بھگ پلاسٹک، مختلف شکلوں میں موجود ہے جس میں 7 ارب ٹن پلاسٹک استعمال شدہ ہے جو یا تو سمندروں میں پھینک دیا گیا ہے یا پھر زمین پر کچرا ٹھکانے کےلیے بنائے گئے ۔
’میک ریبر‘‘ نامی کمپنی کے بانی اور روحِ رواں ٹوبی مکارتھی ایک انجینئر ہہیں انہوں نے کہا کہ اوّل تو وہ اپنے بچوں کو پلاسٹک سے بھرے سمندر دکھانا نہیں چاہتے اور دوم انہوں نے ہندوستان میں کچھ لوگوں کو سڑک کے گڑھے بھرنے کےلیے پلاسٹک پگھلا کر استعمال کرتے ہوئے دیکھا۔
تاہم انہوں نے دوستوں کے ہمرا ہ سوچا کہ پلاسٹک سے سڑکیں بنانے کا کوئی ماحول دوست طریقہ وضع کیا جائےجلد ہی انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور وہ ایک خاص ’’ایکٹیویٹر‘‘ ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے جسے پیٹنٹ بھی کروا لیا گیا۔
اس حوالے سے تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے بنی سڑکوں کی پائیداری صرف سرد ممالک تک ہی محدود ہوگی جبکہ مشرقی ممالک کے گرم اور تیز دھوپ والے ماحول میں یہ سڑکیں شاید بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیں۔
واضح رہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک سے کئی کلومیٹر طویل سڑکیں بنا چکے ہیں جو خاصی پائیدار بھی ثابت ہورہی ہیں ۔
پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔ مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے جسم ا...
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.