Skip to main content

کیا اسرائیل کرونا کے خلاف میڈیسن بنا چکا ہے

 ( اسرائیل ) کرونا کے خلاف میڈیسن بنا چکا ہے ، جانچ پڑتال رہ گئی ہے ، چار سے پانچ ماہ میں دوا عام مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔ ۔ ۔ کل ہی تحریر کیا ہے کہ کورونہ کا توڑ اسرائیل کے پاس موجود ہے ، اب یہ دنیا میں خوف و ہراس پھیلانے کے بعد علاج کےنام پر کھربوں ڈالرز بناۓ گا ۔ ۔ ۔ جبکہ روس و چین بھی کوشش میں ہیں ، دوا بنانے کی ، چین جون تک کا وقت مانگ رہا ہے ۔ خیر اصل ایشو کی طرف آتے ہیں ۔ ۔ ۔
اگر اب اسرائیل کہتا ہے کہ دوا صرف ان ممالک کو ملے گی جو اسے تسلیم کریں گے ، جو ملک مجھے تسلیم نہیں کرے گا اسے دوا نہیں ملے گی ۔ ۔ ۔ پھر ؟

مزید تفصیل جاننے کیلئے میری ( ڈیل آف دی سنچری سیریز ) پڑھ لیں ۔ ۔ ۔

چین ، اٹلی ، ایران ۔ ۔ ۔ تینوں ممالک کورونہ سے بری طرح متاثر ہوئے ، نوبت یہاں تک پہنچی 1962 کے بعد ایران نے پہلی مرتبہ آئ ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر کا قرض مانگا ہے ، کورونہ سے لڑنے کیلئے ، اٹلی کو ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے میں شامل ہونے کی سزا ملی ، امریکہ کے منع کرنے کے باوجود وہ چین کے ساتھ شامل ہوا ، ایران میں چین اگلے پچیس سالوں میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا تھا ، چین ، امریکہ کی جنگ سب جانتے ہیں ۔ اب بھی کسی کو شک ہے کہ کورونہ بائیو لاجیکل ہتھیار نہیں ، وہ اپنی عقل کا ماتم کرے ۔ ۔ ۔

اب چین امریکہ کے ساتھ ٹریڈ وار شروع کرنے جا رہا ہے ، شمالی کوریا پراکسی کے طور پر استعمال ہوگا ، جہاں امریکی مفاد ہوگا ، چین ضرب لگاۓ گا ۔ چین کو خطے میں امریکہ و انڈیا سے نمٹنے کیلئے افغان طالبان کی ضرورت ہے ، طالبان کو چین ہر طرح سپورٹ کرے گا ، چین اب امریکن پابندیاں بھی نہیں مانے گا ایران سے تیل خریدے گا ، روس پہلے یہ سب کچھ کر رہا ہے ، روس ، چین ایک ہو جائیں گے امریکہ کے خلاف ، وہی نیا بلاک اب صاف نظر آ رہا ہے ۔ ۔ ۔ چین ، امریکہ سے قرض واپس مانگے گا ، امریکہ ، چین کا مقروض ہے ، بہت نقصان ہوا ہے چین کا کورونہ سے ، یہی ٹریڈ وار اگلے چند سالوں میں بہت بڑی جنگ بنتی نظر آ رہی ہے ۔ ۔ ۔ روس ، سعودیہ ، امریکہ کی تیل پر کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان سعودیہ کو ہو رہا ہے اسکے پاس تیل کے علاوہ کچھ نہیں ، عمرہ ، حج بھی بند ہو گیا ، 32 ارب ڈالر کا نقصان ، امپورٹ ، ایکسپورٹ ، ہوٹل انڈسٹری ٹھپ ۔ اگر تو سعودیہ ، روس ملکر سی آئی اے ، امریکہ سے محمّد بن سلمان کا تخت الٹنے کی سازش کا بدلہ لے رہے ہیں ، روس اپنی سرد جنگ کے طور پر امریکی کمپنیز کو تباہ کر رہا ہے تب تو بات سمجھ آتی ہے ، اگر سعودیہ ، روس کے معاملات واقعی خراب ہیں تیل پر تو سعودیہ برا پھنسا ۔

2014 میں کھٹمنڈو میں آخری سارک کانفرنس ہوئی ، 2016 میں اسلام آباد میں ہونی تھی ، بھارت نے بائیکاٹ کیا کہ وہ پاکستان نہیں آئیں گے ، کانفرنس نا ہوئی ۔ ۔ ۔
اب مودی جی اٹھ کر کہتے ہیں ، سارک کانفرنس کرتے ہیں ، کورونہ پر بات چیت کرنے کیلئے سارک ویڈیو کال کانفرنس ہوگی ، پاکستان نے مودی کی آفر قبول کرلی ۔ ۔ افسوس کا مقام ہے ۔ ۔ ۔ پاکستان کی جانب سے احتجاج کیا ہو رہا ہے ، عمران خان نہیں جائیں گے ، ( ڈاکٹر ظفر مرزا ، معاون خصوصی ، وزیر اعظم ) جن پر دو کروڑ نوے لاکھ ماسک چین سمگل کرنے کا الزام ہے ، ویڈیو کال سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ۔ ۔ کمال ۔
انڈیا آج مکمل آئیسولیشن کا شکار ہے ، معیشت ختم ہے ، مقبوضہ کشمیر کی عوام کا قاتل، بھارتی مسلمانوں کا دشمن ، آر ایس ایس کی ذہنیت رکھنے والے ہندو زائیونسٹ کی بات مانی کس نے ؟ ؟ ؟ بائیکاٹ کریں ، لاکھوں مسلمانوں کے قاتل کے ساتھ کوئی غیرت مند مسلمان کیسے بیٹھ سکتا ہے ؟ ہم سے تو بنگالی مسلمان بہتر ہیں جونہی مودی کے دورے کا سنا عوام سڑکوں پر آ گئی ، مودی کو دورہ کینسل کرنا پڑا ، اصل میں کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، ہم ہی آگے بڑھ کر مودی کو گلے لگا رہے ہیں ، یہ کون سی خارجہ پالیسی ہے بھائی ؟ بھارت کے آگے ہم لیٹ کیوں جاتے ہیں ، آخر ؟ مسلہ ہے کیا ؟
جب تک مودی کشمیر میں لاک ڈاوُن ختم نہیں کرتا ، بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم بند نہیں کرتا ، پاکستان کو سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرنی چاہئے ، کل بھارت کہے گا دیکھو ہم نے اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان کو میز پر بٹھا لیا ۔ ۔ ۔ خان صاحب ، اسٹیبلشمنٹ یہ دن دکھانے تھے ۔ ۔ ۔ خوف خدا ۔ ۔ ۔
حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ، پاکستانی سیاست میں بھی بہت کھچڑی پک چکی ہے ، اس پر پھر بات ہوگی ۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔