Skip to main content

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1547 “ہوگئی ‘سچ ٹی وی

 

وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1547 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 558، سندھ میں 502، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 558 ہو گئی ہے جس کی تصدیق وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔
صوبائی وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے باعث اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز میو اسپتال کے کورونا وارڈ میں 73 سالہ مریض کی طبیعت بگڑی تو عملے نے بجائے آکسیجن یا دوا دینے کے اسے بیڈ سے باندھ دیا جس پر مریض چیختا چلاتا رہا اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال کرگیا۔
سندھ
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں بھی 12 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 502 ہو گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں مزید دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد نمونیہ اورکورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کس ملک کو بند کرنے کا فیصلہ؟ اہم تفصیلات سامنے
محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، دو نئی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں کورونا کے باعث اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ اب تک سندھ میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
اسلام آباد
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں بھی 2 متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 41 ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں گزشتہ روز 7 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر چکا ہے اور 135 مریض زیر علاج ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس نے ایک زندگی نگل لی اور محکمہ صحت کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر میں محکمہ صحت کے ملازم کو 24 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگیا۔
اس کے بعد گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی آج 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔
گلگت میں اب تک 6 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں آج ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے۔
کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔
اس ہلاکت کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ صوبے میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔
واضح رہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر
آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا کہنا ہے کہ دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزیر صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز میرپور’ آزاد کشمیر میں بیرون ملک سے آئے 37 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے قرنطینہ منں منتقل کر دیا گیا تھا۔
ملک بھر میں جراثیم کش اسپرے کرانے کا اعلان
نیشنل ڈیزاسٹر میمنٹک اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے آج سے ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مشتبہ افراد کی تعداد بارہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے
ملک بھر میں لاک ڈاؤن
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔
آزاد کشمیر میں بھی 24 مارچ سے3ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو چکا ہے۔
سندھ کے لاک ڈاؤن میں مزید سختی
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے کی سختی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شام 5 بجے سے صبح آٹھ 8 تک لاک ڈاؤن میں سختی ہوگی۔
سندھ اور پنجاب میں باجماعات نماز پر پابندی عائد
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو 5 اپریل تک ہو گی۔
پنجاب حکومت نے بھی اس سلسلے میں ایک حکم نا مہ جاری کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کرتے ہوئے اجتماعات پر پابندی لگا دی!
ملک بھر میں تمام مسافر ٹرینیں بند
وزارت ریلوے نے 24 مارچ کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا ہے جس کے تحت 31 مارچ تک مسافر ٹرینیں بند رہیں گی۔
پاک ۤآرمی اس مشکل کی گھڑی میں بھی پیش پیش
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے۔
خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع، پنجاب کے 34 اضلاع، سندھ کے 29 اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے 9، گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع اور آزاد کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان نے نوجوانوں کو سونپی ذمہ داری
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے، چین میں بھی لاک ڈاوٴن کے دوران نوجوانوں نے ہی ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی تھی۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
چین نے نبھائی پاکستان سے دوستی 
 گزشتہ روزخصوصی طیارہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔مزید پڑھیں: پاک چین دوستی کی نئی مثال قائم، کورونا سے نمٹنے کیلئے چینی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسکس اور دیگرطبی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت بھی امدادی سامان بھجوایا گیا ہے چینی سفارت خانے کے مطابق پاکستان کو مزید طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کی جا رہی ہے اور چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
خوف و ہراس کے ماحول میں سندھ سے آئی خوشخبری
کورونا کے خوف کا شکار عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید ایک سو بیس زائرین کو گھروں کو بھیج دیا گیا، تفتان سے مزید انسٹھ زائرین کے قرنطینہ سینٹر پہنچنے کے امکانات ہیں۔
سکھرقرنطینہ سینٹر میں تفتان سے لاکر رکھےگئے زائرین میں سے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ایک سوبیس زائرین کو کلیئر قرار دے کر گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
 ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا لاک داؤن سے متعلق بیان
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
مزید جانیے: لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے: ترجمان گلگت بلتستان
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے 3 ٹیسٹنگ سینٹر قائم کر رہے ہیں” جبکہ گلگت بلتستان میں تین ٹراما سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔
جان لیوا وائرس نے مچائی بین الاقوامی سطح پر تباہی 
اسپین میں لاک داؤن
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپین کے وزیر اعظم نے کل سے پورا ملک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا” وائرس کے کیسز کے بعد اسپین کے وزیر اعطم پیدرو سانچز نے پیر سے پورا ملک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
پیدرو سانچز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اشیائے ضروریہ کے علاوہ ہر قسم کی خرید و فروخت بند رہے گی اور کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی
شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کا شکار
اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا‘ کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں۔
کورونا کو انسان کا عزم شکست دینے لگاانسان کا عزم بلند ہو تو دنیا میں کوئی بھی چیز نا قابل شکست نہیں، کورونا وائرس کو انسان کے غیر متزلزل ارادے ہرانے لگے۔ ایک اور اچھی خبر آ گئی۔ کینیڈین وزیراعظم کی ہلیہ صحت یاب ہو گئیں۔
مزید جانیں: کورونا کو انسان کا عزم شکست دینے لگا، کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ مکمل صحت یاب
کینیڈاکے وزیر اعظم کی اہلیہ کا بارہ مارچ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیر اعظم کی اہلیہ کا لندن کے دورہ سے واپسی پر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
ہر شعبے سے آگئی حکومتِ پاکستان کی مدد
معروف پاکسستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں واقع باکسنگ اکیڈمی کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کردی۔
باکسر عامر خان کا کہنا ہےکہ کورونا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت کا بھرپور تعاون کرنا چاہتا ہوں۔
عالمی شہرت یافتہ پاکسستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عامر خان فاؤنڈیشن پاکستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کی خواہشمد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں لگ بھگ 1000 بیڈز لگانے کی جگہ میئسر ہے اور اسے حسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کا قومی جانور مار خور پہاڑوں پر رہنا کیوں پسند کرتا ہے؟ جانیں اس کے بارے میں دلچسپ معلومات

پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔  مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔  گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں  جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔  مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں  مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے  جسم ا...

مریم نواز کیخلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کا کیس، نیب نے ایسا کام کردیا کہ شریف خاندان کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی........

  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر قانونی;  اراضی منتقلی کا کیس، نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، ماسٹر پلان تبدیلی    کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مذکورہ , جگہ کے ماسٹر پلان میں ہونے والی تبدیلی کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے,  اور اس سلسلہ میں نیب نے 2004 کے لاہور ماسٹر;  پلان کی 2013 میں تبدیلی کے متاثرین کو شکایات کے;  اندراج کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان تبدیلی سے رہائشی اراضی کو زرعی اراضی پر منتقل کرنے سے عام شہریوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ مریم نواز شریف نے پالیسی تبدیلی سے فائدہ اٹھاتے 200 ایکڑ، میاں نواز شریف نے 100 کنال جبکہ میاں شہباز شریف نے100 کنال اپنے نام منتقل کرائی  ۔ نیب نے;  تمام متاثرین کو ڈی جی نیب کے نام پر درخواست دائر کرانے کا حکم دیا ;; ہے۔  

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...