اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے،ہم ٹیسٹ کے لیے لوگوں کو اسپتالوں میں نہیں bبلا سکتے،ہم لوگوں کے گھر جاکر ٹیسٹ کرتے ہیں،27کو کورونا کیس آیا تھا 27 کو پتہ چل گیا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس نہیں ہیں،آج بھی ہمیں مزید ٹیسٹنگ کٹس ملی ہیں لاک ڈاون کو سخت کرنے کےلیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 535 ہو گئی،حیدر آباد میں 12،دادو ایک،سکھر میں 265 شامل ہیں، لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز 205 ہیں 195 لوگ گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں.وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ عوام سماجی دوری اپنائیں اور صحت کے اصولوں پر زندگی گزاریں۔ 

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.