گھانا کے شمال ترین حصے پیگا میں آپ کو احتیاط برتنی ہوتی ہے کہ آپ کے قدم کہاں پڑ رہے ہیں ہو سکتا ہے کہ آپ گھومتے گھومتے اس ریتیلے سرحدی شہر میں کسی ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں آپ کا سامنا دانت نکالے ہوئے مگرمچھ سے ہو جائے جو یہاں کا رہائشی ہے۔
یہاں کے مقامی باشندوں نے رینگنے والے ان طاقتور جانوروں کے ساتھ خطرناک حد تک قریب رہنا سیکھ لیا ہے۔ یہ جانور قرب و جوار کے ’مقدس‘ تالاب میں رہتے ہیں۔ مقامی دیومالائی داستانوں کے مطابق پیگا کے پہلے سربراہ کو ایک شکار کے دوران ایک مگرمچھ نے بچایا تھا جس کے بعد سے انھوں نے یہ فرمان جاری کر دیا تھا’کہ کوئی بھی اس جانور کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔
آج بھی مقامی لوگ مگرمچھ کا خیال رکھتے ہیں انھیں کھلاتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں خواتین بظاہر بے خوف تالاب میں کپڑے دھوتی ہیں جبکہ بعض بہادر لوگ ان کے ساتھ تالاب میں تیرتے بھی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.