بارسلونا میں 12سوسے زائد افراد سڑکوں پہ رات گزار نے پر مجبور ،بے گھر خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بننے لگیں...................
بارسلونا میں بے گھر افراد میں سے ; بیس فیصد خواتین ہیں اور وہ جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنتی ہیں۔اریلس فاونڈیشن کے مطابق بارسلونا کی سڑکوں پر رات گزارنے والے 1200 سے زیادہ افراد موجود ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق بارسلونا شہر میں 2020 میں 27 بے گھر افراد سڑکوں پراپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،ان میں سے 18 افراد برلب سڑک مر گئے اورباقی; ہسپتالوں میں ہی جان کی بازی ہار گئے۔اریلس فاونڈیشن نے پچھلے ایک سال کے ; دوران 2600 سے زیادہ بے گھر لوگوں کی خدمت کی۔فاونڈیشن کے مطابق 1239افراد سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں جن میں اکثریت مردوں کی ہے ۔گزشتہ دنوں بارسلونا ; میں ایک ساٹھ سالہ بے گھر شخص کی موت ہوئی، صرف 10 دن میں بارسلونا کی سڑکوں پر تین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.