پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مزید 52 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے; مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے. جس کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 118 کیسز سامنے آئے ہیں ; جس کے بعد اب تک ; رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 92 ہزار 594 ہوگئی ہے۔
ایک دن میں پاکستان میں کورونا نے 52 افراد کی; جان لی ہے جس کے بعد 26 فروری 2020 سے اب تک اس وبا کی وجہ سے; جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد ; میں 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان میں 18 ہزار254، آزاد کشمیر میں 8 ہزار; 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس; 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔ پاکستان میں کورونا کی پہلی لہر جون 2020 تک جاری رہی تھی۔\
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.