پاکستان کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں ملزمان کی رہائی کے بعد امریکہ کی نئی ایڈ منسٹریشن نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ;, اس فیصلے کو ہر جگہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لیے توہین کا باعث سمجھا جائے گااور واشنگٹن ڈینیل پرل کے اہل خانہ کے لئے انصاف کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔ ; پریس بریفنگ کے دوران جین ساکی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ , وہ فوری طور پر قانونی آپشنز پر نظرثانی کرے جس میں امریکہ کو بری ہونے ; والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چند روز قبل یہ فیصلہ سامنے آیا تھا جس میں امریکی ; صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کو رہا کردیا گیا تھا ۔ یہ ; فیصلہ امریکی پاکستان تعلقات میں ایک حساس وقت پر سامنے آیا ہے کیونکہ نئے; صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے افغانستان کے امن عمل کا جائزہ لیا ہے جس میں پاکستان ایک کلیدی کھلاڑی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.