وزیراعظم عمران خان کا دورہ کوئٹہ شیڈول ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ; وزیراعظم کل ہفتے کے روز کوئٹہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ, وزیراعظم عمران خان مچھ سانحہ میں قتل ہونے والے کان کنوں کے ; لواحقین سے مذاکرات کے لیے کل کوئٹہ جائیں گے ، وزیراعظم نے ; مذاکراتی ٹیم کو لواحقین اورمظاہرین کو قائل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ, حکومت نے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے; جید علمائے کرام سے بھی مدد مانگ لی۔
خیال رہے کہ ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کے; قتل کے بعد ان کے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر ; رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے. جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کہا تھا کہ, کسی کے بلیک میل میں نہیں آؤں گا، ہزارہ برادری سے اپیل ہے کہ , وہ میتوں کی تدفین کر دیں ان کے تمام مطالبات; منظور کر لیےگئےہیں لیکن ہزارہ برادری کی جانب سے وزیراعظم کے آنے تک دھرناجاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.