خان پور کی سڑکوں پر رات کے وقت چڑیل کا مٹر گشت ، شہری خوفزدہ لیکن جب ہمت کر کے اسے قابو کیا تو وہ کون تھی ؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا .,..................
خان پور کے علاقے غریب آباد میں لوگوں نے رات کو سڑکوں پر نقلی چڑیل بن کر گھونے والی عورت کو پکڑ لیا لیکن تھانے ; جاکر معلوم ہوا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ مرد ہے ۔;
تفصیلات کے مطابق خان پور کے علاقے غریب آباد کی سڑکوں پر یہ شخص رات کو چڑیل کا روپ دھار کر گھومتا تھا ;. اور شہریوں; کی دوڑیں لگواتا تھا ، اس شخص نے یہ کام گزشتہ ایک ماہ سے جاری رکھا ہوا تھا ، اس نے میک اپ کے علاوہ دلہن کا روپ دھارا ہوتا تھا ;. جبکہ پاﺅں میں بھارتی ڈراموں کی طرز پر گھنگھرو بھی پہن رکھے ہوتے تھے ، شہریوں نے ایک ماہ مسلسل برداشت کر نے کے بعد خوف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا اور; جب اسے پکڑا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تو چڑیل نہیں بلکہ خاتون ہے لیکن تھانے ; جا کر یہ اندازہ بھی غلط ثابت ہوا کیونکہ اس نے اپنے بال بھی نقلی لگا رکھے تھے; اور وہ خاتون نہیں بلکہ مرد تھا ۔
پولیس نے اسے گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیاہے; اور شبے کا اظہار کیاہے کہ ممکنہ طور پر یہ شخص کسی ; چوروں کے گینگ کا حصہ بھی ہو سکتاہے . جو کہ لوگوں کو ڈرا کر لوٹتا ہو ، مزید تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہو گی ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.