حکومت نے براڈ شیٹ کے معاملے پربنائی گئی انکوائری کمیٹی کاسربراہ سابق جسٹس عظمت سعید شیخ کو مقرر کردیا......................
حکومت نے براڈ شیٹ کے معاملے پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا سربراہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس عظمت سعید شیخ کو مقرر کردیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی ; فراز نے کہا کہ , براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) ; عظمت سعید شیخ ہونگے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ; , انکوائری کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر ریٹائرڈ جسٹس عظمت ; سعید شیخ کی مشاورت سے ہو گا۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی ; تشکیل دی تھی۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ , کمیٹی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے ایک سابق جج ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اٹارنی جنرل کے دفتر سے ایک سینئر افسر ، ایک سینئر وکیل اور وزیر اعظم کے نامزد کردہ افسر پر مشتمل ہوگی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا . کہ, کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز)تیار کر لیے گئے ہیں . جس کے تحت وہ 45 دن کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔
جسٹس شیخ عظمت سعید 7سال2ماہ26 دن ; سپریم کورٹ کے جج رہے ایک ہفتے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس بننے ; کا بھی موقع ملا۔وہ پاناما کیس سننے والے بنچ کا بھی حصہ رہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.