صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی ;اورسینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے گئے,; ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے طلب کیے جانے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔جاری کردہ ایجنڈے کے ; تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی کے; قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریزترمیمی بل وزیر ; دفاعی پیداوارپیش کریں گے۔ ایوان میں اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ترمیمی آرڈیننس بھی پیش جائے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ملائیشیا کے شہریوں سے ; ویزا توسیع میں فیس کی وصولی کے بارے میں توجہ دلاوَ نوٹس بھی ایجنڈے ; کا حصہ ہے۔ وقفہ سوالات بھی اجلاس کا حصہ ہے۔
مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان صدر کے; مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ کاپی بحث کیلئے پیش کریں گے۔ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔سینیٹ; اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ہوں گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.