\
امریکہ کے چار سال تک صدر رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اب سابق صدر ہوگئے، انہوں نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کیلئے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا،; رخصتی کے موقع پر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ,; انہوں نے اپنے دور میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں، وہ واپس آئیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ جوائنٹ بیس پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ ایئر بیس آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی . جس کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور ; میں امریکی فوج کی تعمیر نو کی اور خلائی فورس قائم کی جو ان کی بڑی کامیابی ہے، انہوں نے اپنے دور میں سابق فوجیوں کا خیال رکھا، ان کے چار سال بہترین تھے . جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔\
انہوں نے اپنی الوداعی تقریب میں بھی کورونا وائرس کو; ’چائنہ وائرس‘ قرار دیا اور کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح امریکہ پر بھی حملہ کیا لیکن امریکہ نے اس کا مقابلہ کیا اور معیشت کو راکٹ کی ; طرح اوپر لے جانے میں کامیاب رہا، ہم نے بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا کیں ،ہم نے تاریخ کی بہترین ٹیکس اصلاحات متعارف کرائیں اور ٹیکسوں میں کمی کی، سٹاک مارکیٹ اب اتنی اوپر جاچکی ہے جتنی کورونا سے پہلے بھی نہیں تھی، ہم نئی ; حکومت کو مضبوط بنیاد فراہم کرکے جا رہے ہیں، کورونا کے معاملے میں طبی ; معجزہ ہوا اور صرف نو ماہ میں ویکسین تیار کرلی گئی، اس سے پہلے کے وبائی امراض کی ویکسین کی تیاری میں کئی کئی سال لگتے تھے۔
انہوں نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ہم نے ; سخت محنت کی ، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس سے زیادہ بھی اچھا کیا جاسکتا تھا،; ہم نے بہترین کام کیا اور 75 ملین ووٹ حاصل کیے جو کسی بھی صدور کی ; جانب سے حاصل کیے گئے ووٹوں کا ایک ریکارڈ ہے، وہ اس ; کامیابی پر خود کو انتہائی خوش قسمت سمجھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ , وہ اس عظیم ملک کے صدر رہے، وہ حالات پر نظر رکھیں گے، ’گڈ بائے; ، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، ہم کسی نہ کسی صورت واپس آئیں گے، مائیک پینس ،; کانگریس کا شکرگزار ہوں، کچھ لوگوں کو چھوڑ کر کانگریس نے بہت اچھا کام کیا، ہم آپ کو جلد ہی ملیں گے۔‘
میری لینڈ ایئر بیس پر صدر ٹرمپ سے پہلے ان کی ; اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ; ’خدا آپ پر رحم کرے،; آپ کے اہلخانہ پر رحم کرے اور امریکہ پر رحم کرے۔‘
حامیوں سے گفتگو کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایئر فورس ون ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ جس وقت نومنتخب ; صدر جوبائیڈن حلف اٹھا رہے ہوں گے اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ ریاست فلوریڈا میں ہوں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.