ن لیگ کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ، استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہوگا، مریم نواز...................
مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے ; کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے ، اس فیصلے کی ن لیگ کی ; پارلیمانی پارٹی نے توثیق بھی کردی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت ن لیگ; کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز نے پارٹی قائد میاں ; نواز شریف کا پیغام بھی ارکان کو پہنچایا۔
اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا . جس کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق کردی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ , ن لیگ سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، پارلیمان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، حکومت بوکھلاہٹ; کا شکار ہوچکی ہے ; ، پورا پاکستان ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے، استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، استعفوں کا فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ; کرے گی اور اسے تمام جماعتیں تسلیم کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ , حکومت مذاکرات کیلئے منتیں کر رہی ہے، جتنے مرضی رابطے کرلیں حکومت مزید نہیں چل سکتی،; جن قوتوں کو ہم; سیاست اور سیاسی میدان سے نکالنا چاہتے ہیں وہ دور رہیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جبر اور زیادتوں کے ; ; باوجود ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، خوشی ہے کہ , تمام تر مشکلات کے; باوجود تمام ارکان نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.