وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ,; وزیراعظم کے عہدے کی کچھ ذمے داریاں ہوتی ہیں . اگرعمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے تو پہلے دن کوئٹہ چلے جاتے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک صورتحال ہے کہ لواحقین اپنے پیاروں کے جنازے لے کر سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں; ، تدفین نہ کرنا لاشوں کی بے. حرمتی اور لواحقین کی تکالیف میں اضافہ ہے، ; مظاہرین سے گزارش ہے کہ ; شہدا کی تدفین کریں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ, وہ وزیراعظم کے بیان کی بطور وزیر اطلاعات وضاحت دے رہے ہیں ، وزیراعظم نے ہزارہ; برادری سے متعلق نہیں بلکہ پس پردہ عناصر کی بات کی، وزیراعظم نے کہا کہ, ان کا کوئٹہ آنا لاشوں کی تدفین سے مشروط نہ کریں، وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ وہ کوئٹہ نہیں جائیں گے،; وزیراعظم کے عہدے کی کچھ ذمے داریاں ہوتی ہیں . اگرعمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے تو پہلے دن کوئٹہ چلے جاتے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ; وزیراعظم کے سیاسی سفر کا آغاز کمزور طبقے کیلئے ہوا، عمران خان جیسا سادہ پروٹوکول ; والا وزیراعظم تاریخ میں نہیں آیا، ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، چاہتے ہیں کہ , ہزارہ کمیونٹی کوتحفظ فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات; پیش نہ آئیں، کام کافی حد تک آگے بڑھ چکا ہے جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے، ; ہمارے دو وزرا اورڈپٹی اسپیکرکوئٹہ میں موجود ہیں، ہماری ترجیح ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری ہو ۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ہمدرد بننے والوں کے اصل چہرے دکھانا چاہتا ہوں، پی ڈی ایم نے کوئٹہ میں اپنی سیاسی دکان ; چمکانے کی ناکام کوشش کی، آج وہ مدعی بنے ہوئے ہیں جو اپنے دور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کرچکے ہیں; ، ان (مریم نواز) کے چچا کی حکومت میں ماڈل ٹاؤن میں ; عورتوں پر گولیاں برسائی گئیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.