بھارت میں کسانوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی،دہلی میں ہائی الرٹ ، انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ..........................
بھارت میں مودی سرکار کے زرعی قوانین; کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ;. جبکہ حکومت نے شہر میں ہائی الرٹ کرتے ہوئےفوج بھی طلب کر لی ہے . جبکہ دہلی کے اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے ساتھ ایک ہفتے جاری; رہنے والی جھڑپوں کے بعد کسان مظاہرین ایک روزہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دہلی کے تین سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرکے اتوار کی رات 11 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے. جبکہ شہر میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے فوج بھی طلب کر لی ہے۔ایک ہفتے کی جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور سینکڑوں ; افراد زخمی ہوئے تھے، مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسان ; دو ماہ سے زائد عرصے سے دہلی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے کسان رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے ; گیارہ ادوار ناکام ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار; پھر کسانوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کھلے دماغ سے زرعی قوانین کے معاملہ پر غور کررہی ہے،حکومت کا موقف ویسا ہی ہے . جیسا 22 جنوری کو تھا اور وزیر زراعت نریندر سنگھ کی طرف سے پیش کی گئی . تجویز اب بھی قائم ہے، وزیر زراعت کو صرف ایک فون کال کرکے بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے،تمام معاملات بات چیت سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.